معاونِ خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ قوم مفاد پرست اور مذہب کا نام استعمال کرنے والوں کو پہچان چُکی ہے۔
تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی اطلاعات ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان نے سیالکوٹ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مولانا فضل الرحمٰن کو ناکامی ہوگی اور حکومت اپنی مدت پوری کرے گی۔
معاونِ خصوصی برائے اطلاعات کا کہنا تھا کہ پاکستانیوں نے بڑی قربانیاں دیں، وزیراعظم عمران خان قوم کو کبھی مایوس نہیں کریں گے۔
فردوس عاشق اعوان کا یہ بھی کہنا تھا کہ سیاسی لٹیروں نے معاشرے میں کرپشن کا وائرس پھیلا کر ملک کو لوٹا لیکن وزیراعظم ملک سے کرپشن کا وائرس ختم کرنے کیلئے اصلاحات لارہے ہیں۔
معاونِ خصوصی برائے اطلاعات نے کہا کہ ملک کی معیشت درست سمت میں رواں دواں ہے اور حق دار تک اس کا حق پہنچانا تحریک انصاف کا عزم ہے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم ملک سےغربت کاخاتمہ چاہتے ہیں اس لئے سیالکوٹ میں صحت انصاف کارڈ کا اجرا کر رہے ہیں، صحت انصاف کارڈ سے صحت کے شعبے میں انقلاب برپا ہو گا۔
معاونِ خصوصی برائے اطلاعات کا یہ بھی کہنا تھا کہ عمران خان قوم کے دکھ درد کو سمجھتے ہیں، وہ عوام کو تمام سہولیات فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہیں، حکومت نے صحت کارڈ کا پروگرام سے آئندہ دو سالوں میں ڈیڑھ کروڑ پاکستانی مستفید ہوں گے۔
معاونِ خصوصی فردوس عاشق اعوان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت غربت کے خاتمے کیلئے ہر ممکن اقدامات کیلئے پر عزم ہےاور قوم کے لوگوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی کیونکہ عمران خان کبھی عوام کو کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
