ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے اپنے بیان میں کہا کہ ایران نے قوم کے خلاف برپا ہونے والی فوجی، سیاسی اور سلامتی جنگ میں کامیابی کے ساتھ اپنے دشمنوں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
آیت اللہ خامنہ ای نے یہ بات منگل کے روز تہران میں ایک اجتماع سے ملاقات میں کی ، جس میں معیشت کے شعبوں میں سرگرم کارکنوں کے ساتھ ساتھ کچھ کاروباری افراد بھی شامل تھے۔
پٹرول کی قیمتوں میں اضافے پر کئے گئے مظاہرے سیکیورٹی معاملہ تھے جو عوام نے نہیں کئے۔ پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کی آڑ میں ملک میں بدامنی پھیلائی گئی۔
خامنہ ای نے واضح کیا کہ ہم نے فوجی ، سیاسی اور سیکیورٹی جنگ کے میدان میں دشمن کو پیچھے دھکیل دیا ہے، ہم نے دشمن کو مختلف شعبوں میں مات دی، خدا کے فضل سے ہم فیصلہ کن طور پر اسے معاشی جنگ کے میدان میں بھی مات دیں گے۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ایران میں پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کےخلاف شروع ہونے والے مظاہرے شدت اختیارکرگئے تھے ۔ مظاہرین اورسیکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپوں میں ہلاکتوں کی تعداد36ہوگئی تھی ۔
ایران کے مختلف شہروں میں سکیورٹی فورسزنےپیٹرول کی قیمت میں اضافےکےخلاف احتجاج کرنےوالےمظاہرین کومنتشرکرنےکےلیےبراہِ راست گولیاں چلائیں،واٹرکینن اورآنسوگیس کااستعمال بھی کیا،جبکہ مظاہرین نے سرکاری املاک نذرآتش کردیں۔ پولیس نے مظاہرے کرنے والے متعدد افرا د کو حراست میں لے لیا تھا۔
یاد رہے کہ جبکہ ایرانی صدر حسن روحانی نے خبردار کیا تھا کہ ملک میں انتشار اور بدامنی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، احتجاج کرنے والوں اور ملکی املاک کو نقصان پہنچانے والوں کو حساب دینا ہوگا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
