Advertisement
Advertisement
Advertisement

آرمی چیف توسیع: فروغ نسیم کل پوری تیاری کے ساتھ عدالت میں پیش ہوں، وزیراعظم

Now Reading:

آرمی چیف توسیع: فروغ نسیم کل پوری تیاری کے ساتھ عدالت میں پیش ہوں، وزیراعظم
PM- farogh naseem

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت جاری لیگل ٹیم کا ہنگامی اجلاس ختم ہوگیا جس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ وزیراعظم ہاؤس  میں اجلاس میں شرکت کرنے کے لیے پہنچے تھے۔

تفصیلات کے مطابق اجلاس میں وزیراعظم نے مشاورت کے بعد وزیراعظم کی اٹارنی جنرل،  فروغ نسیم کو کل مکمل تیاری کے ساتھ سپریم کورٹ میں پیش ہونے کی ہدایت کردی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں آرمی چیف کی توسیع سے متعلق عدالتی اعتراضات دور کرنے سے متعلق ڈرافت تیار کیا گیا ہے جبکہ نئی سمری کی منظوری کابینہ سے سرکولیشن کے زریعے لینے کا امکان بھی ظاہر کیا گیا ہے۔

دوسری جانب ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ حکومت آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع دینے پر ڈٹ گئی ہے جبکہ اجلاس کو سپریم کورٹ میں سماعت پر شق وار بریفنگ بھی دی گئی۔

اجلاس میں فیصلہ بی کیا گیا ہے کہ تمام قانونی اعتراضات دور کئے جائیں گے اور سماعت سے لمحہ بہ لمحہ آگاہ بھی کیا جائےگا۔

Advertisement

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ  وزیراعظم ہاؤس  میں جاری اجلاس میں شرکت کرنے کے لیے پہنچ گئے ہیں۔

ذرائع کے کہنا ہے کہ اجلاس کے بعد  آرمی چیف  اور وزیراعظم  کے درمیان ون آن ون ملاقات بھی ہوئی ہےجبکہ ملاقات میں سپریم کورٹ میں جاری ایکسٹنشن سے متعلق  سماعت کے حوالے سے  مشاورت بھی کی گئی۔

یاد رہے کہ سپریم کورٹ میں چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں  آرمی چیف ایکسٹیشن کیس کی سماعت چل رہی ہے جسے آج کی کارروائی کے بعد کل صبح تک کے لیے ملتوی کیا گیا ہے۔

چیف جسٹس پاکستان جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں عدالت عظمیٰ کے تین رکنی بینچ نےکیس کی سماعت کی تھی ۔ کیس سے متعلق اٹارنی جنرل پاکستان اور آرمی چیف کے وکیل بیرسٹر فروغ نسیم نےدلائل دیے،سماعت کےدوران عدالت نے دو مرتبہ وقفہ بھی لیا تھا۔

Advertisement

آرمی چیف کی مدت ملازمت سےمتعلق کیس کی سماعت ملتوی

سماعت جب  شروع ہوئی توچیف جسٹس پاکستان جسٹس  آصف سعید کھوسہ نے اٹارنی جنرل سےمکالمہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ گذشتہ روز ہم نے جو نکات اٹھائے آپ نے انہیں تسلیم کیا، اسی لیے آپ نے انہیں ٹھیک کرنے کی کوشش کی تھی۔

جسٹس آصف سعید کھوسہ نے اپنے ریمارکس میں یہ بھی کہا تھا کہ یہ انتہائی اہم معاملہ ہے، اس میں سب کی بات سنیں گے، یہ سوال آج تک کسی نے نہیں اٹھایا، اگر سوال اٹھ گیا ہے تو اسےاب دیکھیں گےبھی ، جنرل چارپانچ مرتبہ خود کو توسیع دیتے رہتے ہیں، یہ معاملہ اب واضح ہونا چاہیے۔

اٹارنی جنرل نے عدالت کو یہ بھی بتایا کہ آرمی چیف ملٹری کو کمانڈ کرتا ہے، تعیناتی صدر وزیراعظم کی ایڈوائس پر کرتا ہے۔

Advertisement

اٹارنی جنرل کے مؤقف کے بعدجسٹس منصورعلی شاہ نے ریمارکس دیتے ہوئےکہاکہ آرٹیکل 243 میں تعیناتی کی مدت کی بات کی گئی ہے، آرمی چیف کتنےعرصے کے لیے تعینات ہوتے ہیں؟ کیا آرمی چیف حاضرسروس افسر بن سکتا ہے یا ریٹائرڈ جنرل بھی، قواعد کو دیکھنا ضروری ہے، 243 تو مراعات اور دیگر معاملات سے متعلق ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
27 ویں آئینی ترمیم پیر کو پارلیمنٹ میں پیش کی جا رہی ہے ، کامران مرتضیٰ
بھارت پینترے بازی سے باز نہ آیا ، افغانستان کو دریا پر ڈیم کی تعمیر کا نیا جھانسہ
جنسی اسکینڈل پر کارروائی ، برطانوی شہرادہ اینڈریو شاہی لقب سے محروم ، محل چھوڑنے کا حکم
ایف بی آر کے ٹیکس ریٹرینز جمع کرانے کی مہم میں تاریخی اضافہ
سود کی شرح اور ایکسچینج ریٹ کی تبدیلی سے قرض کا بوجھ بڑھنے کا خدشہ، رپورٹ
آذربائیجان ٹورازم بورڈ کا کامیاب روڈ شو اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوگیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر