Advertisement
Advertisement
Advertisement

بائیس دسمبر کو اسلام آباد کی طرف کشمیر مارچ کریں گے، سراج الحق

Now Reading:

بائیس دسمبر کو اسلام آباد کی طرف کشمیر مارچ کریں گے، سراج الحق
حکمرانوں

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ بائیس دسمبر کو اسلام آباد کی طرف کشمیر مارچ کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ اسلام آباد جا کر حکمرانوں کو جگانے کی کوشش کروں گا، پنجاب کے ہر ضلع، ہر علاقے سے قافلے روانہ ہوں، جماعت اسلامی کے کارکنان بائیس دسمبر کے لیے تیاری کر لیں، کشمیر کی آزادی کے لیے خون کا آخری قطرہ بھی بہا دیں گے۔

 سراج الحق نے کہا کہ کشمیر کی آزادی کے لیے خون کا آخری قطرہ بھی بہا دیں گے، سنگ مرمر کے قبرستان اسلام آباد میں جا کر جہاد کا اعلان کریں گے۔

امیر جماعت اسلامی پاکستان نے یہ بھی کہا کہ انگریزوں نے ہمارے کلچر کو بھی تباہ کیا، حکومتیں جھوٹ بولتی رہیں کہ تعلیم عام کریں گے، شرم کی بات ہے پاکستان میں تعلیم کے لیے کم بجٹ رکھا جاتا ہے، آیندہ بلدیاتی الیکشن میں نوجوانوں کو دیکھنا چاہتے ہیں۔

اپنے بیان میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ حکومت کا ویژن کارخانوں کی بہ جائے لنگر خانوں پر ہے، حکومت کی معاشی پالیسیوں کے نتیجے میں ٹماٹر مہنگا ہوا۔

Advertisement
Advertisement

سراج الحق نے ناروے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہم قرآن کے اوراق کو نہیں جلا سکتے لیکن عدالتوں ،سیاست اور حکومت سے قرآن کا نظام نکال دیا گیا ہے۔

امیر جماعت اسلامی پاکستان نے کہا کہ ہماری اسکولوں کالجوں سے قرآن کے نظام کونکال دیا گیا ہے،نارروے میں قرآن کو تو جلایا لیکن ہماری نام نہاد حکومتیں قرآن کے نظام ،سیاست اور حکومت سے وہی سلوک کررہی ہیں جو ڈنمارک میں قرآن کو جلا کر کیا گیا۔

Advertisement

سراج الحق نے یہ بھی کہا کہ بہتر سالوں میُں ملکی اشرافیہ نے ہماری سیاست جمہوریت اور اداروں کو یرغمال بنایا ہے، ایوانوں کے دروازے غریب کے بچے کےلئے نہیں کھولے جاتےجبکہ چونسٹھ فیصد نوجوان ایٹم بم سے بڑی طاقت ہیں لیکن یہ بے روزگار ہیں تعلیم کے بجٹ میں اضافے کے بجائے کم کر دیا گیا۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا تھا کہ شرم آتی ہے وزیر اعظم نے قوم کو سبز باغ دکھائے آپ نے آسمان سے کجھور پر لٹکادیا کٹے کی بنیاد پر معیشت کب بہتر ہوتی ہے۔

 سراج الحق کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہمیں بتائیں مرغی پر بیٹھ کر کس ملک نے معیشت کا سفر کیا ہوا مرغی اور کٹے پر بٹھا کر ہمیں کہاں لے جانا چاہتے ہیں ایسے لوگوں کی سوچ پر افسوس ہے۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ حکومت مسلط کرنیوالوں کے لیے حکومت بدنام ہو رہی ہے، حکومت سے بدلہ نوجوان آئندہ الیکشن میں ووٹ سے لیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


1 کومنٹس اس آرٹیکل پر
Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پہلا ٹیسٹ: جنوبی افریقہ نے 3 وکٹ پر 180 رنز بنا لیے
ریڈ کارپٹ پر دنانیر مبین کی لڑکھڑاتی انٹری؛ مداحوں کے دلچسپ تبصرے وائرل
سونے کی قیمت میں آج پھر بڑا اضافہ؛ فی تولہ نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
شرم الشیخ میں غزہ امن معاہدہ؛ وزیراعظم شہباز شریف کا اہم بیان سامنے آگیا
غزہ امن معاہدہ: فلسطینی قیدیوں کے بدلے تمام 20 اسرائیلی یرغمالی رہا
فواد خان اور ماہرہ خان کی نئی فلم "نیلوفر" کا شاندار ٹریلر جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر