Advertisement
Advertisement
Advertisement

سٹیزن پورٹل کو سنجیدہ نہ لینے پر افسران کے خلاف کارروائی کا حکم

Now Reading:

سٹیزن پورٹل کو سنجیدہ نہ لینے پر افسران کے خلاف کارروائی کا حکم
PM on Citizen Portal

وزیر اعظم عمران خان نے سٹیزن پورٹل پر شکایت سنجیدہ نہ لینے والے افسران کے طرز عمل پر اظہار برہمی کرتے ہوئے سخت نوٹس لے لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سیٹزن پورٹل پر شہریوں کی شکایات کو سنجیدہ نہ لینےوالے افسران کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے وزارتوں اور محکموں میں 5 رکنی کمیٹی بنانے کا فیصلہ کیا ، جس کی سربراہی 20 گریڈ کاا فسر یا جوائنٹ سیکریٹری کرے گا۔

وزیراعظم آفس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ شہریوں کی شکایات گائیڈ لائن کے مطابق حل کیے بغیر بند کی جا رہی ہیں جبکہ شکایات کا حل افسران بالا کے بجائے ماتحت اہلکاروں کے سپرد کیا جا رہا تھا جبکہ افسران کے پاس شکایات کے حل کا کوئی بھی دستاویزی ثبوت نہیں ہوتا اور شکایات کے حل کا فیصلہ غیر متعلقہ افراد کرتے ہیں۔

وزیر اعظم آفس کا کہنا ہے کہ ان شکایات کے تدارک کے لیے وزیراعظم عمران خان کی جانب سے تمام وزارتوں، محکموں اور اداروں سے جائزہ رپورٹ طلب کی گئی ہے اور وزارتوں اور محکموں میں 5 رکنی کمیٹی بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وزیر اعظم آفس کا یہ بھی کہنا ہے کہ کمیٹی متعین افسران کے ڈیش بورڈ کی جانچ پڑتال کر کے رپورٹ جمع کرائے گی جبکہ یہ کمیٹی بہترین اور بدترین کارکردگی کے ذمہ داران کے تعین کے ساتھ ساتھ حل، غیر حل شدہ شکایات میں خامیوں کی نشان دہی بھی کرے گی۔

Advertisement

وزیراعظم آفس کا مزید کہنا تھا کہ یہ وزارتوں اور محکموں میں قائم کمیٹیاں 30 یوم میں وزیر اعظم کو رپورٹ پیش کریں گی۔

یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے پاکستان سٹیزن پورٹل کا آغاز گزشتہ سال 28 اکتوبر کو کیا تھا اور اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ سرکاری اداروں میں سب سے زیادہ رشوت کی شکایات ہوتی ہیں، اب ہمیں کہیں بھی بیٹھ کر پتہ چل جائے گا کہ کہاں کیا ہو رہا ہے؟ کون سی وزارت کام کر رہی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


1 کومنٹس اس آرٹیکل پر
Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار دوحہ پہنچ گئے
رحیم یار خان، دریائے سندھ میں اونچے درجے کا سیلاب، زمیندارہ بند ٹوٹنے سے دیہاتوں میں تباہی
حب کینال کا مرمتی کام مکمل، پانی کی فراہمی تاحال معطل
کراچی: شربت والے کے روپ میں جنسی درندے کے خلاف مزید مقدمات درج
معرکہ حق میں شکست کے بعد بھارت جنگی سازوسامان کے جعلی ماڈلز بنانے پر مجبور
پنجاب اسمبلی میں ٹک ٹاک پر پابندی عائد کرنے کی قرارداد جمع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر