لاہور میں سموگ ، وزیراعظم کا نوٹس
وزیراعظم عمران خان نے لاہور میں سموگ کا نوٹس لے لیا، سموگ کے تدارک کیلئے حکومت پنجاب کے اداروں کا اجلاس طلب کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے لاہور میں نوٹس لیتے ہوئے سموگ کے تدارک کیلئے حکومت پنجاب کے اداروں کا اجلاس بھی طلب کرلیا ہے۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کو کل سموگ کے حوالے سے کئے گئے اقدامات پر بریفنگ دی جائے گی جبکہ وزیراعظم عمران خان کل ایک روزہ دورے پر لاہور آئیں گے۔
ذرائع کا یہ بھی کہنا تھا کہدورہ لاہور میں وزیراعظم عمران خان پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے خطاب کریں گے جبکہ موجودہ سیاسی صورتحال پر پارلیمانی پارٹی کو اعتماد میں لیں گے۔
ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ اس دوران پنجاب کابینہ میں تبدیلیاں بھی زیر غور آئیں گی جبکہ کابینہ کے اراکین کی کارردگی بھی موضوع بحث بنے گی۔
واضح رہے کہ صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور اور گردو نواح میں اسموگ کی صورت حال ایک بار پھر گھمبیر ہوگئی ہے۔
لاہور 279 ائیر کوالٹی انڈیکس کے ساتھ فضائی آلودگی میں دوسرے نمبر پر آ گیا ہے، سب سے زیادہ اے کیو آئی پنجاب اسمبلی کے اطراف میں 612 ریکارڈ کیا گیا تھا۔
ذرائع کے مطابق پنجاب کے دیگر شہروں میں بھی دھند اور سموگ کے بادل چھائے رہے ہیں جبکہ گوجرانوالہ میں ائیر کوالٹی انڈیکس 444، فیصل آباد کا 494 اور ملتان میں 164 ریکارڈ کیا گیا تھا۔
علاوہ ازیں علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر دھند اور سموگ کے باعث حد نگاہ 300 میٹر تک رہ گئی جبکہ آلو دہ سموگ اور دھند کی وجہ سے دوحہ اور دمام سے آنے والی پروازوں کا رخ اسلام آباد کی طرف موڑ دیا گیا تھا۔
یاد رہے کہ اس سے قبل بھی لاہور ہائی کورٹ نے گزشتہ دن سموگ سے نمٹنے کے لیے پنجاب حکومت کو ٹھوس اقدامات کرنے کا حکم دیا تھا۔
عدالت کا کہنا تھا کہ زگ زیگ ٹیکنالوجی استعمال نہ کرنے والے بھٹوں اور آلودگی کا باعث بننے والے صنعتی یونٹس کے خلاف کارروائی کی جائے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
