Advertisement
Advertisement
Advertisement

نمرتاکماری کی حتمی میڈیکل رپورٹ،مقتولہ کوزیادتی کےبعدقتل کیاگیا

Now Reading:

نمرتاکماری کی حتمی میڈیکل رپورٹ،مقتولہ کوزیادتی کےبعدقتل کیاگیا
Larkana- Namrita

سندھ کے شہرلاڑکانہ کےچانڈکا میڈیکل کالج ہاسٹل میں 16 ستمبر کو جاں بحق ہونے والی طالبہ نمرتا کی حتمی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آ گئی۔

تفصیلات کےمطابق میڈیکل کی طالبہ نمرتا کماری کی حتمی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی ہے جس کے مطابق مقتولہ کو زیادتی کے بعد قتل کیا گیا تھا۔

حتمی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ نمرتا کماری کو قتل کرنے سے پہلے جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا جبکہ موت کی وجہ دم گھٹنا ہے۔

رپورٹ کے مطابق پوسٹ مارٹم میں یہ بھی سامنے آیاکہ ڈی این اے ٹیسٹ میں مرد کے ڈی این اے پروفائل کی موجودگی کی تصدیق ہوئی ہے جو لاش کے کپڑوں سے بھی ظاہرہے، مرد کے ڈی این اے کی باقیات سے ظاہر ہے کہ نمرتا سے زیادتی کی گئی۔

میڈیکو لیگل آفیسر ڈاکٹر امرتا کی جانب سے جاری کردہ حتمی پوسٹ مارٹم رپورٹ بھی مبہم ہے جو کہ خودکشی یا قتل کا صحیح تعین نہیں کرسکی ہے۔

Advertisement

پوسٹ مارٹم کی رپورٹ کے مطابق نمرتا کی موت دم گھٹنے کی وجہ سے ہوئی کیونکہ نمرتا کی گردن پر پھندے کے نشانات تھے۔

 میڈیکو لیگل آفیسر ڈاکٹر امرتاکی جانب سے مزیدکہا گیاکہ اس طرح کی علامتیں یا تو گلا گھونٹنے پر یا پھانسی پر ظاہر ہوتی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ٹی وی میزبانوں کیلئے خطرے کی گھنٹی ! برطانوی چینل پر بھی اے آئی اینکر متعارف
پیرس کے تاریخی ’’لوور میوزیم‘‘ میں چوری کی واردات کس طرح انجام دی گئی؟ تفصیلات سامنے آگئیں
حماس نے جنگ بندی توڑی تو انجام تباہ کن ہوگا، امریکی صدر کی دھمکی
مہنگائی کا نیا طوفان آنے کا خدشہ ، آئی ایم ایف کا پاکستان کو انتباہ
کراچی میں 20 گھنٹوں کے دوران ٹریفک حادثات، 2 بچوں سمیت 10 افراد جاں بحق
کیا یہ دوہرا معیار نہیں؟ خامنہ ای کے قریبی ساتھی کی بیٹی مغربی لباس میں دلہن بن گئیں
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر