
پاکستان نےدہشت گردی سےمتعلق امریکی محکمہ خارجہ کی رپورٹ کومستردکردیا۔
دفترخارجہ کےترجمان ڈاکٹرفیصل کاکہنا ہے کہ پاکستانی اقدامات سے نہ صرف خطہ بلکہ دنیا ایک محفوظ مقام بنی اورخطے سےالقاعدہ کا خاتمہ ہوا۔
دفترخارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے دہشت گردی سے متعلق امریکی محکمہ خارجہ کی 2018 کی رپورٹ پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے اسے حقائق کے برعکس قراردیا ہے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ رپورٹ میں پاکستان کے دو عشروں میں کیے بے پناہ اقدامات اور قربانیوں کو نظرانداز کیا گیا، پاکستانی اقدامات سے نہ صرف خطہ بلکہ دنیا ایک محفوظ مقام بنی اور خطہ سے القاعدہ کا مکمل خاتمہ ممکن ہوا۔
ترجمان نےکہا کہ پاکستان، نیشنل ایکشن پلان کے تحت دہشت گردی کےخلاف موثراقدامات کرنے کےلیے پرعزم ہے، پاکستان نے اپنی عالمی ذمہ داریوں کو محسوس کرتے ہوئے موثر قانونی اور انتظامی اقدامات اٹھائے۔
دفترخارجہ کےترجمان کاکہناہے کہ پاکستان نے دہشت گردی میں ملوث افراداوراداروں کےاثاثے منجمد کیے۔
انہوں نےکہاکہ پاکستان نیشنل ایکشن پلان کےتحت دہشت گردی کےخلاف موثراقدامات کرنےکےلیے پُرعزم ہے،پاکستان ایف اے ٹی ایف ایکشن پلان پر مکمل عملدرآمد کررہا۔
ترجمان کاکہنا تھا کہ امریکی رپورٹ میں تسلیم کیاگیا کہ پاکستان کو طالبان اور دیگردہشت گرد تنظیموں سےخطرے کا سامنا ہےتاہم رپورٹ میں یہ نہیں بتایا گیا کہ یہ گروپ سرحد پار سے پاکستان کے خلاف مسلسل کارروائیاں کررہے ہیں۔
واضح رہے کہ امریکی رپورٹ میں پاکستان کے انسداد دہشت گردی اقدامات پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News