بھارتی ہٹ دھرمی سےنیابحران سراٹھارہاہے

وزیراعظم عمران خان نے جنیوا میں گلوبل ریفیوجی فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی ہٹ دھرمی کی وجہ سے نیا بحران سر اٹھا رہا ہے دنیا بھارتی اقدامات کا نوٹس لے۔
وزیراعظم کاکہناتھاکہ بھارت نے 20 لاکھ مسلمانوں کی شہریت ختم کردی،کشمیر میں بھی مسلم اکثریت کو اقلیت میں بدلا جارہاہے، بھارت نے 5 اگست سے مقبوضہ کشمیر کا محاصرہ کر رکھا ہے،
عالمی برادری کو نوٹس لینا چاہیے کہ جب کشمیر میں کرفیو اٹھا تو کیا ہوسکتا۔ ہے۔
عمران خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ بھارت نے متنازع شہریت بل منظور کیاہےجس میں پاکستان، بنگلہ دیش اور افغانستان میں بسنے والی اقلیتوں کیلئےالگ سے قانون سازی کی گئی اور انہیں دبانے کیلئے اقدام کیاگیا۔
انہوں نے کہا کہ بھارتی ریاست آسام میں مسلمانوں سمیت 20 لاکھ افرادکو اپنی بھارتی شہریت ثابت کرنےکو کہا جا رہا ہے اور دنیا یہ معاملہ دیکھے کہ ایسا نہ کر سکنے والےمسلمان کہاں جائیں گے؟
عمران خان نے کہا کہ بھارت میں جو مسلمان شہری شہریت ثابت نہ کرسکا اسے شہریت سےمحروم کر دیا جائے گا اور پاکستان مزید پناہ گزینوں کو بسانے کی سکت نہیں رکھتا۔
انہوں نے کہا کہ دنیا کو بھارت کے کشمیر میں مظالم کا نوٹس لے کیونکہ اس نے 5 اگست 2019 سے 80 لاکھ افراد کو کشمیر میں محصور کر کے رکھا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں سب سے زیادہ پناہ گزین آئے اور پاکستانی غریب ملک ہونے کے باوجود40لاکھ مہاجرین کی میزبانی کررہا ہے۔
وزیراعظم نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کو آئندہ سال فروری میں پاکستان میں ہونے والی عالمی ریفیوجی کانفرنس میں شرکت کی بھی دعوت دی ہے۔
واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان گلوبل ریفیوجی فورم میں شرکت کے لیے جینیوا پہنچےجہاں اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب خلیل ہاشمی نے جینیوا وزیراعظم کا استقبال کیا جبکہ سوئس حکومت کے نمائندے اور پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر بھی اس موقع پر موجود تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News