
عالمی ایوارڈز یافتہ فلم لال کبوتر کی اداکارہ منشا پاشا اور جبران ناصر کی منگنی کی رسم کراچی میں ہوئی جس میں ان کے قریبی دوست اور رشتے دار شریک ہوے۔
منگنی کی رسم میں منشا اور جبران نے ایک دوسرے کو انگوٹھی پہنائی جبکہ دونوں نے شلوار قمیض زیب تن کررکھی تھی۔ منگنی کے بعد دونوں نے ڈانس بھی کیا
جبران اور منشا پاشا کی منگنی کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں جبکہ کئی سوشل میڈیا صارفین نے دونوں کو مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
https://www.instagram.com/p/B6YSEuhA18Y/
https://www.instagram.com/p/B6YZSUqg0NH/
https://www.instagram.com/p/B6Xx4_gh5nl/
یاد رہے جبران اور منشا پاشا کی شادی اگلے سال 2020 میں ہوگی جس کی تصدیق خود جبران ناصرکر چکی ہیں۔
واضح رہے کہ منشا پاشا اگست 2013 میں اسد فاروقی سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئیں تھیں تاہم دونوں نے علیحدگی اختیار کرلی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News