Advertisement
Advertisement
Advertisement

ملالہ یوسف زئی کی پہلی سیلفی انسٹاگرام پر پوسٹ

Now Reading:

ملالہ یوسف زئی کی پہلی سیلفی انسٹاگرام پر پوسٹ
ملالہ یوسف زئی

ملالہ یوسف زئی نے اپنی پہلی سیلفی انسٹاگرام پر پوسٹ کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایک ٹاک شو میں للی سنگھ کے ساتھ لی گئی پہلی سیلفی کو ملالہ یوسف زئی نےانسٹاگرام پر پوسٹ کر دیا ہے۔

للی سنگھ نے اپنے شو میں کم عمری میں نوبل انعام حاصل کرنے والی ملالہ کا استقبال کیا اور انہیں ان کی کامیاب زندگی کی مبارک باد بھی دی۔

شو کی میزبان نے ملالہ سے کچھ سوالات بھی کیے۔

Advertisement

للی سنگھ نے ان سے کہا کے میں آپ کو انسٹاگرام پر اتنے عرصے سے دیکھ رہی ہوں لیکن کبھی آپ نے کوئی سیلفی پوسٹ نہیں کی آخر کیوں؟

امریکی فیشن میگزین کا ملالہ کےلئے اعزاز،تصاویر وائرل

ملالہ نے جواب دیا کہ میرے ایسے کوئی دوست نہیں تھے جن کے ساتھ میں سیلفی لیتی۔

ملالہ کے اس جواب پر میزبان سنگھ نے فوراً ملالہ کے ساتھ سیلفی لی۔

اس کے بعد للی سنگھ نے ملالہ سے ان کی زندگی کے بارے میں دلچسپ سوالات بھی پوچھے۔للی سنگھ نے کہا کہ یہ آنے والا سال نوجوانوں کے لیے ایک نیا آغاز ہے جس پر ملالہ نے کہا کہمیرے نزدیک یہ آنے والا سال تبدیلی پر مبنی ہےکیونکہ میں لڑکیوں کی تعلیم کے لئے اپنی لڑائی جاری رکھنا چاہتی ہوں۔

ملالہ یوسف زئی12 جنوری 1997  کو پاکستان میں پیدا ہوئی، ملالہ خواتین کی تعلیم کی سرگرم رکن ہے اور انہیں کسی بھی شعبے میںنوبل انعام وصول کرنے والے سب سے کم سن فرد ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔

Advertisement

یاد رہے کہ ملالہ کی وجہ شہرت اپنے آبائی علاقےسوات اور خیبر پختنخواہ  میں انسانی حقوق، تعلیم اور حقوقِ نسواں کے حق میں کام کرنا ہے جب مقامی طالبان نے لڑکیوں کو اسکول جانے سے روک دیا تھا لیکن اب ملالہ کی تحریک بین الاقوامی درجہ اختیار کر چکی ہے۔

اس کے علاوہ جب پاکستانی فوج نے سوات کی دوسری جنگ میں اس علاقے سےطالبان کا خاتمہ کیا تو نیویارک ٹائمز کے صحافی ایڈم بی ایلک نے ملالہ کی زندگی کے بارے ڈاکومنٹری بھی بنائی۔

 ملالہ کی شہرت اور کامیاب زنگی کا دور پھر شروع ہو گیا اور پھر ملالہ کے انٹرویو اخبارات اور ٹی وی کی زینت بننے لگے۔

 ڈوئچے ویلے نے جنوری 2013ء میں ملالہ کے بارے لکھا کہ وہ دنیا کی مشہور ترین کم عمر بچی بن گئی ہے۔

29اپریل 2013 کو ملالہ کو ٹائم میگزین کے اولین صفحے پر جگہ ملی اور اسے دنیا کے 100 با اثر ترین افراد میں سے ایک گردانا گیا۔

12 جولائی 2013 کو ملالہ نےاقوامِ متحدہ کے صدر دفتر میں خطاب کیا اور مطالبہ کیا کہ دنیا بھر میں تعلیم تک رسائی دی جائے۔

Advertisement

واضح رہے کہ اکتوبر 2014 کو ملالہ کو بچوں اور کم عمر افراد کی آزادی اور تمام بچوں کو تعلیم کے 10 حق کے بارے جدوجہد کرنے پر 2014کے نوبل انعام دیا گیا ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایشیا کپ، ہدف کے تعاقب میں بھارت کی بیٹنگ جاری
شہباز شریف نے سیلاب متاثرین کیلیے خصوصی ریلیف پیکج کا اعلان کردیا
پاکستان بھارت آمنے سامنے ! جنگ مئی کے بعدکرکٹ کا میدان جنگ سج گیا
صدر زرداری کا چین کے ایئرکرافٹ کمپلیکس کا تاریخی دورہ
آئی ایم ایف سمجھ چکاکہ سیلاب کے بعد پاکستان سنگین حالات سے دوچار ہے ، وزیر خزانہ
پاکستان سے ٹاکرا ! بھارت میں منتر، جادو ٹونہ اور تہمات کا طوفان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر