Advertisement
Advertisement
Advertisement

ویج بورڈ کے اعلان سے صحافیوں کے حق کو حکومت تحفظ دینے جا رہی ہے، فردوس عاشق

Now Reading:

ویج بورڈ کے اعلان سے صحافیوں کے حق کو حکومت تحفظ دینے جا رہی ہے، فردوس عاشق
ایم کیو ایم

معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان  نے کہا ہے کہ ویج بورڈ کے اعلان سے صحافیوں کے حق کو حکومت تحفظ دینے جا رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے آٹھویں ویج بورڈ کا اعلان کرتے ہوئےئ کہا کہ آج پاکستان کی صحافتی تاریخ کا اہم دن ہے۔

معاون خصوصی برائے اطلاعات نے اپنے بیان میں کہا کہ انیس سال بعد آٹھویں ویج بورڈ کا اعلان  کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خام  نے  صحافیوں کی فلاح وبہبود کے ساتھ وابستگی کا عزم ہے۔

  فردوس عاشق اعوان نے یہ بھی کہا کہ صحافیوں کی ٹریننگ،پیشہ وارانہ تربیت یقینی بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے اور حکومت صحافیوں کو حقوق دینے کیلئے میڈیا مالکان اور ورکرز کے درمیان پل کا کردار ادا کر رہی ہے۔

 معاون خصوصی برائے اطلاعات کا کہنا تھا کہ جسٹس حسنات شاہ نے ویج بورڈ کو حتمی شکل دینے کیلئے تمام صحافتی تنظیموں سے مشاورت کی جبکہ کوشش کی گئی ہے کہ موجودہ ویج بورڈ غیر متنازعہ ہو اور صحافی کی کم از کم تنخواہ کا حکومتی ملازمین کی کم از کم تنخواہ سے موازنہ کیا گیا۔

Advertisement

نیب نوٹس کو پرویز مشرف کے ساتھ جوڑنا ٹھیک نہیں، فردوس عاشق اعوان

فردوس عاشق اعوان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ویج بورڈ ایوارڈ میں صحافیوں کی تنخواہ میں اضافے کے حوالے سے بنچ مارک سیٹ کر دیا گیا ہے اور ویج بورڈ کے اعلان سے صحافیوں کے حق کو حکومت تحفظ دینے جا رہی ہے۔

 معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا مزید کہنا تھا کہ اشتہارات کو تنخواہوں کی ادائیگی سے منسلک کرنے کی تجویر زیر غور ہے اور اشتہارات کی نئی پالیسی کی نوک پلک سنوار کر جلد اعلان کریں گے۔

 اس موقع پر چیئرمین ویج بورڈ ایوارڈ جسٹس حسنات احمد خان نے  اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ویج بورڈ ایوارڈ پر تمام تنظیموں نے اتفاق کیا ہے۔

 جسٹس حسنات احمد خان نے  یہ بھی کہا کہ 18 سال بعد غیر متنازعہ ویج بورڈ کا اعلان کیا جا رہا ہے اور اب ویج بورڈ پر عملدرآمد کرانا حکومت کا کام ہے۔

چیئرمین ویج بورڈ ایوارڈ جسٹس حسنات احمد خان نے  مزید کہا کہ حکومت اشتہارات ان اخباروں کو دے جو ویج بورڈ پر عملدرامد کریں کیونکہ صحافیوں کی تنخواہیں قابلیت کے لحاظ سے بہت کم ہیں جبکہ پاکستان میں قانون موجود ہیں عملدرامد میں مسائل ہوتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیر اعظم نے سیلاب زدہ علاقوں میں بجلی بلز کی وصولی سے روک دیا
ملیر جیل کے قیدی نے زہر کھا کر خودکشی کر لی
ایشیا کپ 2025 : سری لنکا نے بنگلہ دیش کو 6 وکٹوں سے ہرا دیا
اسرائیل اور بھارت کی فنڈنگ پر لندن میں اسلام مخالف ریلی
لوئر دیر میں آپریشن، 7 بہادر جوان شہید، 10 بھارتی اسپانسرڈ خارجی ہلاک
پاک بھارت ٹاکرا ، بی سی سی آئی حکام غائب، وجہ کیا ہے ؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر