Advertisement
Advertisement
Advertisement

بے روزگاری اور بدامنی کراچی کی پہچان بن گئی ہے، سراج الحق

Now Reading:

بے روزگاری اور بدامنی کراچی کی پہچان بن گئی ہے، سراج الحق
بے روزگاری

امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ  لوڈشیڈنگ ، گندہ پانی ، پالوشن ، بے روزگاری اور بدامنی کراچی کی پہچان بن گئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق امیرجماعت اسلامی سینیٹرسراج الحق نے اپنے ایک بیان میں  کہا کہ وفاق، صوبے اور کراچی کی انتظامیہ کے آپس کے جھگڑوں نے شہر کو کچرہ کنڈی بنادیا ہے، وزیراعظم دورے اور اعلانات کرتے ہیں مگر  ان پر عملدرآمد نہیں ہوتا۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ  کراچی کی صنعت و تجارت کا پہیہ جام ہے اور سرمایہ کار اپنا کاروبار سمیٹ کر باہر منتقل ہورہے ہیں جبکہ کوڑے کے ڈھیروں پر آوارہ کتوں کا بسیرا کراچی کی انتظامیہ کا منہ چڑا رہاہے ۔

اپنے بیان میں امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق کا کہنا تھا کہ ملک کا مسلسل دوسرا صدر کراچی سے تعلق رکھتا ہے، لیکن شہر کی حالت میں آج تک بہتری نہیں آئی ۔

سراج الحق کا خطاب، حکمرانوں پر کڑی تنقید

Advertisement

 سراج الحق کا کہنا تھا کہ تینوں حکمران پارٹیاں ایک دوسرے پر الزام لگاتی ہیں مگر اپنی ذمہ داری کا کسی کو احساس نہیں جبکہ تبدیلی سرکار نے کراچی کی حالت بدلنے ، دوبارہ روشنیوں کا شہر بنانے کے دعوے کیے تھے۔

امیر جماعت اسلامی کا یہ بھی کہنا تھا کہ بے روزگاری کے خاتمے جبکہ کراچی کی رونقیں بحال کرنے کے لیے دیانتدار اور خدمت خلق کے جذبے سے سرشار قیادت کی ضرورت ہے۔

سراج الحق  نے کہا کہ سندھ کی صوبائی حکومت بھی آئے روز عوام سے دعوے اور وعدے کرتی رہتی ہے جبکہ کراچی کی ضلعی حکومت اور انتظامیہ بھی کراچی کے شہریوں کو سہانے خواب دکھاتی ہے مگرشہر کی حالت پہلے سے بھی زیادہ ابتر ہورہی ہے۔

اپنے بیان میں امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے مزید کہا کہ کراچی کی محرومیوں کا ایک ہی علاج ہے کہ عوام دوبارہ جماعت اسلامی کو خدمت کا موقع دیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


2 کومنٹس اس آرٹیکل پر
Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
فلسطینی قیدیوں سے غیر انسانی سلوک ، انتہا پسند اسرائیلی وزیر نے ویڈیو پوسٹ کردی
ای ٹریفک چالان کی شفافیت کا پول کھل گیا، حیدرآباد کے شہری کو غلط چالان موصول
افغانستان کو امن کی ضمانت دینا ہوگی ، خواجہ آصف
ٹرمپ نے پاکستان بھارت کے درمیان جنگ بندی کروا کر لاکھوں جانیں بچائیں ، شہباز شریف
ٹی ایل پی کے سابق ٹکٹ ہولڈرز کا پُر تشدد سیاست سے لاتعلقی کا اعلان
پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کی سیاست میں مضبوط پوزیشن میں ہے، بلاول بھٹو
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر