بلاول کی نقل اتار کر شیخ رشید خود کو بھانڈ ثابت کر رہے ہیں، پلوشہ خان

پاکستان پیپلزپارٹی کی ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات پلوشہ خان نے کہا ہے کہ عمران خان شیخ رشید کو آگے کرکے بلاول بھٹو کو دھمکیاں دینے کا سلسلہ بند کریں۔
تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کی ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات پلوشہ خان نے اپنے ایک بیان میں عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان میں ہمت ہے تو شیخ رشید کے پیچھے چھپنے کے بجائے خود سامنے آئیں۔
اپنے بیان میں پاکستان پیپلزپارٹی کی ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات نے کہا کہ بلاول بھٹو کے لب و لہجے کی نقل اتار کر شیخ رشید خود کو بھانڈ ثابت کرسکتے ہیں، سیاست دان نہیں۔
پلوشہ خان نے یہ بھی کہا کہ افسوس بلاول بھٹو کو دشمن بھی غیرمعیاری ملے جو سیاست کے بجائے لہجے پر تنقید کرتے ہیں جبکہ بلاول بھٹو کے لب و لہجے پر تنقید اس بات کا اعتراف ہے کہ حکومت کے پاس ان کے سوالات کے جواب نہیں۔
حکومت کے خلاف انتشار پیدا کرنے والا بھارت خود اپنے چنگل میں پھنس گیا ہے، شیخ رشید
پاکستان پیپلزپارٹی کی ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات کا کہنا تھا کہ جس طرح زیادہ پانی آنے پر زیادہ بارش ہونا ایک حقیقت ہے، اسی طرح بلاول بھٹو کے پنڈی آنے پر حکومت کا ڈر بھی ایک حقیقت ہے۔
پلوشہ خان کا یہ بھی کہنا تھا کہ بلاول بھٹو جب کمپنی کے ڈائریکٹر بنائے گئے تو ان کی عمر ایک سال تھی، یہ نوے کی دہائی نہیں کہ شیخ رشید جھوٹ بول کر آسانی سے کردارکشی کرلیں گے
پاکستان پیپلزپارٹی کی ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات پلوشہ خان کا مزید کہنا تھا کہ شیخ رشید جہاں جاتے ہیں، عوام انہیں جوتے اور انڈے مارتے ہیں اور اگر شیخ رشید نیب کی اگلی کارروائی سے آگاہ ہیں تو یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ نیب حکومت کی آلہ کار ہے۔
واضح رہے کہ وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے یوم قائد پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ آپ ساری عمر بچے رہے ہیں، اس لیے کہتا ہوں بچ کر کھیلو۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News