Advertisement

ملتان،میپکو ٹیموں کا بجلی چوروں کے خلاف آپریشن جاری

میپکو

ملتان میں میپکو ٹیموں نے بجلی چوروں کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے ایک روز میں 108بجلی چور پکڑلئے۔

ترجمان میپکو نےکہا کہ ایک لاکھ28ہزار یونٹس بجلی چوری کرنے پر22لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا جبکہ ملتان میں8گھریلواورکمرشل صارفین کو7263یونٹس چوری کرنے پر143554روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

ترجمان میپکو کا کہنا تھا کہ بجلی چوروں کے خلاف کاروائی کے دوران ڈی جی خان میں 20گھریلوصارفین کو24593یونٹس چوری کرنے پر402306روپے جرمانہ، وہاڑی میں 12 گھریلواوردیگر کیٹگریز کے صارفین کو17269 یونٹس چوری کرنے پر339547 روپے جرمانہ جبکہ بہاولپور میں 7گھریلواورکمرشل صارفین کو9990یونٹس چوری کرنے پر205000 روپے جرمانہ اور ساہیوال میں 13 گھریلو صارفین کو 21323 یونٹس چوری کرنے پر292107روپے جرمانہ کیا گیا ہے۔

ترجمان میپکو کا یہ بھی کہنا تھا کہ دیگر شہروں رحیم یار خان میں 14 گھریلوصارفین کو133331یونٹس چوری کرنے پر223328 روپے جرمانہ، مظفر گڑھ میں 12 گھریلوصارفین کو11077یونٹس چوری کرنے پر175840 روپے جرمانہ جبکہ ایک مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے۔

Advertisement

ترجمان میپکو کا  کہنا تھا کہ بہاولنگر میں 6 گھریلو صارفین کو 10403یونٹس چوری کرنے پر208415روپے جرمانہ جبکہ خانیوال میں 16گھریلوصارفین کو12865یونٹس چوری کرنے پر211720 روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

ترجمان میپکو کا مزید کہنا تھا کہ بجلی چوروں کے خلاف  2 مقدمات  درج کرا دیئے گئے اور اس معاملے پر مزید تحقیقات کی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی ملتان میں میپکو ٹیموں نے بجلی چوروں کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے ایک روز میں 104 بجلی چور پکڑلئے تھے۔

Advertisement

ترجمان میپکو نے کہا تھا کہ ایک لاکھ 36ہزار یونٹس بجلی چوری کرنے شخص پر24لاکھ13ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا جبکہ 16گھریلو، کمرشل اور ٹیوب ویل صارفین کو17437یونٹس چوری کرنے پر358666 روپے جرمانہ عائد کیا گیا تھا۔

علاوہ ازیں ڈی جی خان میں12گھریلواورکمرشل صارفین،وہاڑی میں14 گھریلو،کمرشل اور ٹیوب ویل صارفین ، بہاولپور میں 4گھریلو صارفین ،ساہیوال میں12 گھریلو صارفین، رحیم یار خان میں 12گھریلو صارفین، مظفر گڑھ میں15 گھریلو صارفین ، بہاولنگرمیں5 گھریلوصارفین جبکہ خانیوال میں20گھریلو اورٹیوب ویل صارفین کو جرمانہ کیا گیا تھا ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی سے ترک لینڈ فورسز کے کمانڈر کی ملاقات
ضلع خیبر میں سیکیورٹی فورسزکی کارروائی، 4دہشتگردہلاک
حکومت نےآئی ایم ایف کی ایک اورشرط پوری کر دی
جس نےبندوق اٹھائی اس سےسختی سےنمٹیں گے، میرسرفراز بگٹی
ترک بری افواج کے کمانڈر کو نشان امتیاز ملٹری دے دیا گیا
کینیا میں ڈیم پھٹنے سے ہلاکتوں کی تعداد 120 سے تجاوز کر گئی
Next Article
Exit mobile version