Advertisement
Advertisement
Advertisement

سی سی آئی اجلاس : پانی کی تقسیم کے لیے ٹیلی میٹرز نصب کرنے کا فیصلہ

Now Reading:

سی سی آئی اجلاس : پانی کی تقسیم کے لیے ٹیلی میٹرز نصب کرنے کا فیصلہ
عوام

وزیر اعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے سی سی آئی اجلاس کے حوالے کہا ہے کہ صوبوں کے درمیان پانی کی منصفانہ تقسیم کو یقینی بنایا جائے گا ۔

تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نے صوبائی حکومتوں کو بنیادی عوامی مسائل حل کرنے کی ہدایت کی ہے۔

ان کہنا تھا کہ مشترکہ مفادات کونسل بحث کے بعد اتفاق رائے پیدا کرنے کا پلیٹ فارم ہے، اجلاس میں 23نکاتی ایجنڈا نکات پر غور کیا گیا ۔

معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ صوبوں کے درمیان نیٹ ہائیڈل کے معاملے پر تفصیلی غور کیا گیا، اجلاس میں نیٹ ہائیڈل کے معاملے پر اعلیٰ سطح کمیٹی تشکیل کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے تاکہ صوبوں میں پانی کی منصفانہ تقسیم یقینی بنایا جائے۔ دوسری جانب تکنیکی معاملات پر ماہرین کی کمیٹی بنانے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے ۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ صوبے ایک دوسرے کے حوالے سے تحفظات ہمیشہ کے لیے دور کریں گے۔پانی کی منصفانہ تقسیم کے لیے ٹیلی میٹری نظام نصب کرنے کا فیصلہ ہوا ہے جس کے لیے 4ہفتے میں جائزہ لے کر منصوبے کا پی سی ون تیار کیا جائے گا۔

Advertisement

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ سی سی آئی اجلاس توانائی منصوبے ہر صوبے کا حق ہے۔توانائی منصوبوں کی منظوری سے قبل نیپرا کو اعتماد میں لیا جائے گا۔ اسی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ واپڈا چیف ایگزیکٹو کیلئے قابل شخصیت کے انتخاب کیا جائے گا۔

Advertisement

اجلاس کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ آج کے اجلاس می میں تیل کی تلاش و پیداوار کی پالیسی کی منظوری دی گئی جبکہ ایل این جی کے حوالے سے سندھ کے تحفظات دور کیے جا چکے ہیں۔

قیمتوں کو کنٹرول میں رکھنے کے لیے طے کیا گیا کہ اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں کا تعین وفاقی حکومت کرے گی اور صوبائی حکومتیں ان اشیائے خوردونوش کے معیار کو یقینی بنائیں گی۔

علاوہ ازیں اس اجلاس میں مقامی صنعتوں کی پیداوار کا معیار بہتربنانے کے لئے اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ ساتھ ہی ساتھ حویلی بہادر شاہ اور بلوکی پاور پلانٹ کی نجکاری کے حوالے سے اجلاس کے شرکا ء کو آگاہ کیا گیا۔

وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ صوبے آباد ی میں اضافے کے حوالے سے اقدامات کریں۔ یکساں نصاب اور یکساں نظام تعلیم کیلئے صوبائی حکومتیں مل کر لائحہ عمل طے کریں۔

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ اجلاس میں گیس کی رائلٹی پر صوبوں کے درمیان تفصیلی بات ہوئی۔مستقبل میں ایل پی جی کی رائلٹی سیلز پرچیز کی بنیاد پر ہو گی ،گیس کی رائلٹی کا تعین کرتے ہوئے صوبوں کو اعتماد میں لیا جائے گا۔ دوسری جانب اجلاس میں قابل تجدید توانائی پر تفصیلی غور کیا گیا۔ فیصلہ کیا گیا کہ صوبائی حکومتیں قابل تجدید توانائی منصوبے شروع کر سکیں گی۔

آج کے اجلاس میں اوگرا آرڈیننس 2002میں ترامیم کی منظوری دی گئی،وفاقی حکومت مزدوروں کے حقوق کے تحفظ کیلئے اقدامات کرے گی۔صوبے ورکرز ویلفیئرز فنڈ کے حوالے سے پالیسی تشکیل دیں گے۔

Advertisement

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے تحمل سے تمام صوبوں کا نقطہ نظر سنا،عوام کی بہتر انداز میں خدمت وزیراعظم کی ترجیح ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
لاہور اور کراچی کا فضائی معیار آج بھی زہریلا قرار
بیرون ممالک سکھوں کو نشانہ بنانے کیلئے "را" کے مجرمانہ نیٹ ورکس کا ایک اور وار
سرکاری ملازمین کیلئے خوشخبری؛ ہاؤس رینٹل سیلنگ میں بڑا اضافہ
استنبول مذاکرات؛ پاکستان اور افغان طالبان جنگ بندی کے تسلسل پر متفق
عمرہ ویزا پالیسی میں بڑی تبدیلی؛ سعودی حکومت نے اہم اعلان کردیا
وزیر اعظم اور صدر مملکت کی بڑی بیٹھک؛ آزاد کشمیر میں ممکنہ سیاسی تبدیلیوں پر اہم گفتگو
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر