Advertisement
Advertisement
Advertisement

لاہور۔۔۔۔۔۔۔ باغوں کا شہر کچرا کنڈی میں تبدیل

Now Reading:

لاہور۔۔۔۔۔۔۔ باغوں کا شہر کچرا کنڈی میں تبدیل
کچرا

کراچی گندگی کے ڈھیر لگ گئے، صفائی ستھرائی کے لئے مشہور لاہور جگہ جگہ کچرا ہونے کے باعث کچرے کا گڑھ بن گیا۔

تفصیلات کے مطابق فنڈز کی کمی کے باعث معاہدہ ختم ہونے کا ڈر ہے ساتھ ساتھ سولڈ ویسٹ کی گاڑیوں نے سڑکوں سے کچرا اٹھانا ہی چھوڑڈیا ہے۔

لاہورمیں کچرا اٹھانے والی کمپنیوں کےساتھ کیا جانےوالا معاہدہ ایک ڈیڑھ ماہ میں ختم ہوجائے گا لیکن 3 ارب روپے کی عدم ادائیگی کے باعث کمپنیوں نےابھی سے ہی شہرسےکوڑااٹھانابندکردیا ہے۔

افسوس تو یہ ہے کہ سولڈ ویسٹ کی گاڑیاں سڑکوں سےگزرتی تو ہیں لیکن کچرا نہیں اٹھاتیں۔

لاہور جیسے خوبصورت شہر کچرے کے ڈھیر میں تبدیل ہونے کےخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کرادی گئی ہے، قرارداد مسلم لیگ (ن) کی رکن عظمیٰ بخاری کی جانب سے جمع کرائی گئی ہے۔

Advertisement

متن میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی دیوالیہ ہونے کے قریب پہنچ گئی ہے، شہر بھر میں جگہ جگہ کچرے کے ڈھیر لگ گئے ہیں جبکہ 3 ارب کی ادائیگیاں نہ ہونے کی وجہ سے ترک حکام نے صفائی کا کام بند کردیا گیا ہے جس کی وجہ سے لاہور شہر کچرا کنڈی میں تبدیل ہوگیا ہے۔

Advertisement

قرارداد میں مزید کہا گیا ہے کہ کچرے کی تعفن سے شہریوں کو شدید مشکلاقات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، شہر کی 274یونین کونسلز میں بڑے کچرے کے ڈھیر انتظامیہ کی نا اہلی کا اشتہار بن گئے ہیں اور اس تشویشناک صورتحال پر سیکرٹری بلدیات،کمشنرلاہور ڈپٹی کمشنر بھی خاموش تماشائی بن گئے ہیں۔

پنجاب اسمبلی میں بتایا گیا کہ حکومتی وزروں اور مشیروں کی فوج ظفر موج بھی کچرا اٹھانے میں سنجیدہ نہیں ہے اور ساتھ ہی ساتھ مطالبہ کیا گیا ہے کہ لاہور شہر میں بڑے پیمانے پر صفائی آپریشن شروع کیا جائے جبکہ ترک حکام کی تین ارب کی ادائیگیاں فی الفور کی جائیں اور لاہور جیسے خوبصورت شہر کا ماحول سیاست دوست بنایا جائے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دہشت گردوں کو کوئی رعایت نہیں، ہتھیار ڈالیں یا انجام بھگتیں، سرفراز بگٹی
حکومت نے گزشتہ دو ماہ کے دوران کتنا قرض لیا؟ اقتصادی امور ڈویژن کی رپورٹ جاری
کراچی میں خواتین کیلئے پنک ای وی اسکوٹی سروس کا آغاز
سپریم کورٹ: منشیات اسمگلنگ کے ملزم کی قومیت کاکڑ ہونے پر ججز کے دلچسپ ریمارکس
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، مشترکہ تعاون کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار
پاکستان کا خلائی میدان میں ایک اور انقلابی قدم، جدید سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کی تیاری مکمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر