
دبئی میں شیخ محمد بن زید روڈ پر دو گاڑیوں کے درمیان ٹریفک حادثے میں 2 افراد ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے۔
دبئی پولیس ٹریفک ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر بریگیڈیئر سیف مظہر المظروی نے اپنے بیان میں کہا کہ حادثہ صبح 5:30 بجے ایک پک اپ اور ٹرک کے درمیان پیش آیا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ اس خوفناک حادثے میں 2 افراد موقع ہر ہلاک او ر 4 شدید زخمی ہو گئے، ہلاک اور زخمی افراد کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔
پولیس حکام کے مطابق ٹرک فلیٹ ٹائر کی وجہ سے سڑک کے دائیں جانب سے دوسری لین پر رک گیا تھا اور پک اپ پیچھے سے ٹرک کے پچھلے حصے سے ٹکرا گیا تھا۔
ایمبولینس کے پہنچنے سے قبل پولیس گشت نے جائے وقوعہ پر جاکر ٹریفک کی نقل و حرکت منظم کی اور زخمیوں کو راشد اسپتال منتقل کردیا۔
پولیس حکام نے واضح کیا کہ حادثے کی تحقیقات جاری ہیں اور ایک بار جب تکنیکی رپورٹس مکمل ہوجائیں تو کیس فائل کو دبئی ٹریفک پراسیکیوشن کے پاس بھیج دیا جائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News