Advertisement
Advertisement
Advertisement

بھارتی فوج میں خواتین صرف جنسی تسکین کیلئے بھرتی کی جاتی ہیں، کرونا جیت

Now Reading:

بھارتی فوج میں خواتین صرف جنسی تسکین کیلئے بھرتی کی جاتی ہیں، کرونا جیت
karuna jeet interview

بھارت کی پیرا ملٹری فورس سے مستعفیٰ ہونے والی ڈپٹی کمانڈنٹ کرونا جیت نے سنگین الزام عائد کیا ہے کہ پیرا ملٹری فورس میں شامل خواتین اہلکاروں کا جنسی استحصال کیا جاتا ہے۔

انڈو تبت بارڈر پولیس سے استعفی دینے والی ڈپٹی کمانڈنٹ کرونا جیت کور نے انٹرویو میں انکشاف کی ہے کہ 5 سال قبل ہی پیرا ملٹری فورس میں شمولیت اختیار کی تھی اور چندی گڑھ میں تعینات تھیں۔

کرونا جیت کور نے کہا کہ انہیں مئی جون میں ایک مہینے کے لیے اترکھنڈ کی آٹھویں بٹالین میں تعینات کیا گیا جہاں سے انہیں اگلے مورچوں پر بھیجا گیا، ان میں سے ایک ملیاری پوسٹ تھی جہاں 9 اور 10 جون کی درمیانی شب بٹالین میں شامل ایک کانسٹیبل زبردستی ان کی بیرک میں گھسا اور ان سے جنسی زیادتی کی کوشش کی۔

مستعفی ہونے والی ڈپٹی کمانڈنٹ نے یہ بھی کہا کہ اگر ایک کانسٹیبل، ڈپٹی کمانڈنٹ کا ہاتھ پکڑ کر یہ  نیچ حرکت کر سکتا ہے تو آپ اس فورس میں شامل دیگر خواتین کی عزت کے بارے میں خوب اندازہ لگا سکتے ہیں۔

کرونا جیت نے یہ الزام بھی لگایا کہ پیرا ملٹری فورس میں خواتین اہلکاروں کو محض فوجیوں کی جنسی خواہشات کو پورا کرنے کے ليے ہی بھرتی کیا جاتا ہے۔

Advertisement

کرونا جیت کا کہنا تھا کہ اس واقعے کے بعد بٹالین کے کمانڈنٹ افسر اور فورس کے اعلیٰ افسران نے  بھی کوئی کارروائی نہیں کی جس پر میں نے ایف آئی آر درج کروائی اور اب معاملہ عدالت میں ہے۔

کرونا جیت کور کا اپنے انٹرویو میں مزید کہنا تھا کہ فورس میں ہونے کی وجہ سے انہیں فورس کے نظم و ضبط کو قائم رکھنا تھا اور ایسے میں سچ سامنے نہیں لاسکتی تھی اسی لیے مستعفی ہونا پڑا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


1 کومنٹس اس آرٹیکل پر
Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
جاپان کی سیاست میں نئی تاریخ رقم، پہلی خاتون وزیرِاعظم بننے کے قریب
صمود فلوٹیلا کے 137 امدادی کارکن استنبول پہنچ گئے
کراچی، شاہراہِ فیصل ناتھا خان پل پر ایک اور شگاف، ٹریفک کی روانی متاثر
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سونا پھر مہنگا، قیمت میں بڑا اضافہ ریکارڈ
ایف بی آر کا کریڈٹ کارڈ ہولڈرز کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر