
وزیراعظم عمران خان کو مہاتیر محمد کی جانب سے تحفے میں بھیجی گئی کارپاکستان پہنچ گئی۔
رواں سال مارچ میں ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے دورہ پاکستان کےدوران عمران خان کو ملائیشین پروٹون گاڑی بطور تحفہ دینے کا اعلان کیا تھا اور کار کی چابی بھی دے دی تھی۔
گاڑی پاکستان پہنچ گئی ہے جسےعمران خان کو بطور تحفہ دینے کی تقریب ملائیشین ہائی کمیشن میں منعقد ہوئی
واضح رہے ملائشیا کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کو تحفہ میں دی جانے والی گاڑی کی قیمت 98 ہزار 400 ملائشین رنگٹ (پاکستانی تقریبا 38 لاکھ) ہے۔
ملائیشین ہائی کمشنر نے اس موقع پر کہا کہ گاڑی ایک بھائی کی طرف سے دوسرے بھائی کو تحفہ ہے۔
ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے گاڑی کی پیداوار پاکستان میں شروع کرنے کا بھی اعلان کیا تھا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اورملائیشیا کے مابین مضبوط اور گہرے تعلقات ہیں۔
ملائیشین ہائی کمشن میں منعقد کی گئی اس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کے مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے تحفے پر ملائیشیا کے وزیراعظم ڈاکٹرمہاتیر کا شکریہ ادا کیا ہے اور کہا کہ ہم ملائیشین گاڑی کو بہت جلد پاکستانی سڑکوں پر دیکھنا چاہتے ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان نے ہمیشہ ملائیشیا کے ساتھ اپنے تعلقات کو اہمیت دی اور وہ ہمارے دل کے بہت قریب ہے۔
ملائشیا کا وزیراعظم کے لئے شاندار تحفہ
د
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News