ثقافت کسی بھی قوم و علاقہ کی پہچان ہوتی ہے، گورنرسندھ
گورنرسندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ ثقافت کسی بھی قوم و علاقہ کی پہچان ہوتی ہے۔
تفصیلات کے مطابق قائد حزب اختلاف فردوس شمیم نقوی کی قیادت میں16 رکنی وفد سے گورنرسندھ عمران اسماعیل کی ملاقات ہوئی۔
ملاقات میں گورنر سندھ نے وفد کو سندھی ثقافت ڈے کی مناسبت سے اجرک اور سندھی ٹوپیوں کا تحفہ دیا۔
اس موقع پر گورنرسندھ عمران اسماعیل نے وفد سے بات کرتے ہوئے کہا کہ صدیوں پرانی ثقافت کے حامل صوبہ کے لوگ امن پسند ہیں اور بھائی چارے ، باہمی رواداری ، اخوت ،ایک دوسرے کی خدمت کا جذبہ صوبہ کےعوام کا طرہ امتیاز ہے۔
عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ صوفیائے کرام کی سرزمین سندھ اپنی ثقافت کے لحاظ سے منفرد اہمیت کی حامل ہے۔
گورنرسندھ عمران اسماعیل سے ملاقات میں وفد کا کہنا تھا کہ سندھی ٹوپی اور اجرک صوبہ کی ثقافت کی پہچان اور محبت کی علامت ہیں۔
ملاقات میں وفاقی وزیر محمد میاں سومرو سمیت کنور نوید جمیل ، محمد حسین خان ،حامد اظفر ،محمدراشد خلجی ، ارباب غلام رحیم ، صفدر عباسی ،ذوالفقار مرزا، علی گوہر مہر ، حلیم عادل شیخ ، اسلم ابڑو ، لیاقت علی جتوئی ، خرم شیر زمان ، اشرف قریشی اور جانی پرکاش لوہانا شامل تھے۔
- واضح رہے اس سے قبل گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کراچی انٹرنیشنل واٹر کانفرنس کی اختتامی تقریب سے خطاب میں کہنا تھا کہ واٹر کانفرنس کا انعقاد خوش آئند ہے۔
گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا تھا کہ کراچی اور سندھ پانی کی قلت کا شکار ہے جبکہ کراچی سب سے زیادہ ریونیو دینے والا شہر ہے۔
عمران اسماعیل نے کہا تھا کہ ہمیں دنیا کی طرح مختلف طریقے سے سوچنا ہوگا اور پانی کو تین سے چار مرتبہ استعمال کرنا ہوگا جسکے لئے حکومت اس طرح کے گیجٹ امپورٹ کررہی ہے اور یہ گیجٹ یونیورسٹی عبادت گاہوں کو مفت دیں گے کیونکہ مساجد اور دیگر عبادت گاہوں میں پانی کو دوبارہ استعمال کیا جاسکتا ہے، وضو کرنے والے دوسروں کی سہولت کے لیے نل کھلا چھوڑ جاتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
