اب گھبرانے کی باری خان صاحب کی ہے، مولابخش چانڈیو

مرکزی ترجمان پاکستان پیپلز پارٹی سینیٹر مولابخش چانڈیو نے کہا ہے کہ قوم نے جتنا گھبرانا تھا گھبرا چکی، اب گھبرانے کی باری خان صاحب کی ہے۔
عمران خان قوم کو گمراہ کر کے فکری زوال کی طرف لے جانی کی کوشش کر رہے ہیں۔
سیکریٹری اطلاعات پی پی پی نے کہا کہ آج پھر وزیراعظم عمران خان نے آمریت کی پرچار کی،سلیکٹیڈحکومت کو یاد رکھنا چاہئے کہ وزیراعظم تقریروں کیلئے نہیں مسائل کیلئے حل کیلئے ہوتا ہے۔
اپنے بیان میں مولابخش چانڈیو نے یہ بھی کہا کہ عمران خان نوجوان نسل کو مسلسل گمراہ کر رہے ہیں جبکہ خان صاحب نے صنعت و زراعت سمیت ہر شعبہ تباہ کر دیا۔
سیکریٹری اطلاعات پی پی پی کا کہنا تھا کہ عمران خان نے ایک آمر کے دور کو پاکستان کا فخریہ دور قرار دے کر جمہوریت کی نفی کی جبکہ خان صاحب جمہوریت کی برائی اور آمریت کے گن گاتے نہیں تھکتے ۔
مرکزی ترجمان پاکستان پیپلز پارٹی سینیٹر مولابخش چانڈیو کا مزید کہنا تھا کہ قوم ڈیڑھ سال کی کارکردگی کا پوچھتی ہے تو یہ کہتے ہیں گھبرانا نہیں اور اب خان صاحب گھبرانا نہیں کی بات پانچ سال تک کرتے رہیں گے۔
واضح رہے اس سے قبل سیکریٹری اطلاعات پی پی پی مولابخش چانڈیو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ عمران خان ریاستی طاقت اور جبر سے اپوزیشن کو ایوان میں اور باہر کچلنا چاہتے ہیں۔
یکریٹری اطلاعات پی پی پی کا یہ بھی کہنا تھا کہ نیوز لائن جیسے مستحکم صحافتی ادارے کے بند ھونے کی خبر تشویشناک ہے لیکن صحافت کا گلا گھونٹنے والے زیادہ دیر مسند اقتدار پر نہیں بیٹھ سکتے۔
سیکریٹری اطلاعات پی پی پی کا مزید کہنا تھا کہ پابندیوں کی وجہ سے صحافتی ادارے آمریت میں بھی بند نہیں ہوئیے لیکن پابندیاں کچھ وقت کیلئے تو چل سکتی ہیں ہمیشہ کیلئے نہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News