Advertisement
Advertisement
Advertisement

جرمنی پاکستان کو 12.5 ملین یورو کی مالی اعانت فراہم کرے گا، حماد اظہر

Now Reading:

جرمنی پاکستان کو 12.5 ملین یورو کی مالی اعانت فراہم کرے گا، حماد اظہر
بلوں

پاکستان اور جرمنی کے مابین پن بجلی اور رینیوایبل توانائی فیز 2 پراجیکٹ کے لئے مالی اعانت کے معاہدے پر دستخط ہوگئے ہیں، جس کے تحت جرمنی پاکستان کو 12.5 ملین یورو کی مالی اعانت فراہم کرے گا۔

معاہدے پر سیکرٹری اقتصادی امور پرویز عباس اور جرمن ڈیویلپمنٹ بینک کے ایف ڈبلیو کے کنٹری ڈائریکٹر ولف گینگ مولرز نے دستخط کئے، وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور ڈویژن حماد اظہر بھی اس موقع پر موجود تھے۔

معاہدے کے تحت ، کے ایف ڈبلیو حکومت گلگت بلتستان اور آغا خان رورل سپورٹ پروگرام کو گرانٹ فراہم کرے گی، جو  منصوبے کے دو پہلوئوں پر خرچ ہوگی، منصوبے میں ایک پن بجلی منصوبہ اور  دوسرا بائیو ڈائیورسٹی کا منصوبہ شامل ہے۔

Advertisement

وفاقی وزیر اقتصادی امور حماد اظہر نے اس موقع پر گرانٹ کے لئے جرمن حکومت کے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ پراجیکٹ گرین انرجی فراہم کرے گا اور اس معاہدے کے تحت ہنزہ اور نانگا پربت جیسے علاقوں میں معیار زندگی بلند ہوگا۔

وفاقی وزیر حماد اظہر نے کہا کہ گلگت بلتستان میں بجلی کی شدید ضروریات پوری کرنے میں بھی مدد ملے گی، جرمن ڈیویلپمنٹ بینک کے ایف ڈبلیو کے کنٹری ڈائریکٹر ولف گینگ مولرز نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ جرمن ڈیولپمنٹ بینک گلگت جیسے خوبصورت علاقے میں بجلی کی فراہمی کے پراجیکٹ میں اپنا کردار ادا کرنے پر خوشی کا اظہار کرتا ہے، پاکستان کے شمالی علاقہ جات کو ترقی کی ضرورت ہے، ان علاقوں میں بجلی کے آنے سے کاروبار سیاحت اور تعلیم کے مواقع پیدا ہوں گے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی پاکستان کے توانائی سیکٹر کی بہتری کیلئے ایشیائی ترقیاتی بینک دوارب ڈالر مزید فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ بینک کی جانب  سے  یہ رقم آئندہ تین سال میں فراہم کی جائے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
چارلی کرک کی اہلیہ کا قاتل کو معاف کرنے کا اعلان؛ ٹرمپ نے ’’آزادی کا شہید‘‘ قرار دے دیا
سندھ کے 14 اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کب ہوں گے؟ اعلان ہوگیا
جعلی ڈگری کیس؛ جمشید دستی کو 7 سال قید کی سزا
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا 80 واں اجلاس؛ وزیر اعظم لندن سے نیویارک روانہ
جنوبی افریقہ کا دورہ پاکستان کے لیے اسکواڈ کا اعلان
سیلاب دو دلوں کو ملنے سے نہ روک سکا، دلہا کشتی پر دلہن بیاہ لایا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر