Advertisement
Advertisement
Advertisement

عوام کو ریلیف کیلئے اسی جذبے کے ساتھ کام جاری رکھنا ہوگا، میاں اسلم اقبال

Now Reading:

عوام کو ریلیف کیلئے اسی جذبے کے ساتھ کام جاری رکھنا ہوگا، میاں اسلم اقبال
اسلم اقبال

صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں محمد اسلم اقبال نے کہا ہے کہ عوام کو ریلیف کی فراہمی کیلئے اسی جذبے اورمحنت کے ساتھ کام جاری رکھنا ہوگا۔

صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں محمد اسلم اقبال کی زیر صدارت وزیراعلیٰ آفس میں ٹاسک فورس برائے پرائس کنٹرول کا اجلاس ہوا جس میں صوبائی وزراء ہاشم جواں بخت، نعمان اختر لنگڑیال،سیکرٹری صنعت و تجارت،متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز اوراعلی حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔

اجلاس میں صوبے بھر میں اشیاء ضروریہ کی قیمتوں کی مانیٹرنگ اورپرائس کنٹرول میکانزم پر عملدرآمد کا جائزہ لیاگیا۔

میاں اسلم اقبال کا اجلاس میں کہنا تھا کہ اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام لانے کے حوالے سے متعلقہ اداروں اورانتظامیہ نے شاندار کام کیا ہے جبکہ اشیاء ضروریہ کی طلب اوررسد کے حوالے سے پیش بینی کا موثر نظام بنایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ جن 15اضلاع میں ابھی تک ماڈل بازار نہیں بنے وہاں زمین کی نشاندہی کا عمل ایک ہفتے میں مکمل کیا جائے کیونکہ دوسرے مرحلے میں تحصیل کی سطح پر ماڈل بازار بنائے جائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ڈپٹی کمشنر اورڈی پی او ہفتے میں دو بار جبکہ اسسٹنٹ کمشنر اورایس ڈی پی او ہفتے میں تین بار منڈیوں کے اچانک دورے کریں گے جبکہ گراں فروشی،ناجائزمنافع خوری اورذخیرہ ا ندوزی انسانیت کے خلاف جرم ہے،کسی صورت برداشت نہیں کریں گے۔

Advertisement

میاں اسلم اقبال نے بتایا کہ عوام کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالنے والے گراں فروشی کی جگہ جیل ہے

صوبائی وزیر خوراک سمیع اللہ چوہدری،صوبے بھر کے کمشنرز اورڈپٹی کمشنرز ویڈیولنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


1 کومنٹس اس آرٹیکل پر
Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر