وزیراعظم کے بھانجے کی عبوری ضمانت منظور

وزیراعظم پاکستان عمران خان کے بھانجے بیرسٹرحسان نیازی کی عبوری ضما نت لاہور کی انسداددہشت گردی کی عدالت نے منظور کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ملزم بیرسٹر حسان نیازی عبوری ضمانت کیلئے اپنے وکیل کے ہمراہ انسداددہشت گردی کی عدالت میں پیش ہوئےتاہم عدالت نے ملزم کی ایک ،ایک لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض عبوری ضمانت منظور کی ۔
وزیراعظم کا بھانجاپولیس کے لیے چھلاوا بن گیا
وزیراعظم کے بھانجے حسان نیازی کو پی آئی سی حملہ مقدمے میں نامزد کیاگیا تھا تاہم پانچ چھاپے مارنے کے باوجودبھی گرفتاری ابھی تک عمل میں نہ آسکی۔
لاہورمیں انویسٹگیشن ونگ کی جانب سے حسان نیازی کی گرفتاری کیلیے انکے گھر پربھی چھاپہ مارا گیاتھا لیکن وہ گر فتار نہ ہو سکے اور ابھی تک پو لیس کےلئے ایک چھلا وا ہی بنے رہے۔
واضح رہے کہ رواں ماہ 11 دسمبر کو لاہور کے پی آئی سی اسپتال میں وکلا کے حملے میں وزیراعظم عمران خان کا بھانجا بیرسٹر حسان بھی ملوث تھا۔
وکلاء نےلاہورمیں دل کے اسپتال پر حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں خاتون سمیت سات مریض بروقت علاج نہ ملنے پر انتقال کرگئے تھے۔
وکلاء نےاحتجاج کرتے ہوئےاسپتال میں توڑ پھوڑ کی اور ڈاکٹروں اور اسپتال اسٹاف کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔
وکلا نے آپے سے باہر ہوکر اسپتال کے باہر موجود پارکنگ میں کھڑی گاڑیوں کےشیشے بھی توڑ ڈالے تھےاور ایک پولیس موبائل کونذرآتش کرکے جشن بھی منایا ۔
حملہ آوروکلاء کےگروپ میں وزیراعظم عمران خان کے بھانجے بیرسٹر حسان نیازی بھی شامل تھے اور انہیں احتجاج کے دوران مختلف کارروائیاں کرتےہوئے تصاویر اور سیسی ٹی وی فوٹیج میں بھی دیکھا گیا۔
اسپتال حملہ کےدوران حسان نیازی احتجاجی وکلا کواکساتے رہےاورتوڑ پھوڑکرنےوالوں کا ساتھ دیتے رہے۔
احتجاج کےدوران وکلا نے پولیس موبائل کو جلانے کے بعدجلتی موبائل کے سامنےڈانس بھی کیا۔
ایک فوٹیج میں دیکھا گیا کہ پولیس موبائل کا دروازہ کھولنے والا شخص حسان نیازی ہی تھا۔
بعد ازاں پنجاب حکومت اور پولیس نے ایکشن لیا اور احتجاجی وکلا پرلاٹھی چارج کیا اورانہیں حراست میں لےلیا۔
اسی دوران مفرورحسان نیازی کی جانب سے ایک ٹویٹ بھی سامنے آیاجس میں انہوں نےشرمندگی کا اظہارکرتےہوئے کہاکہ ’ویڈیو کلپ دیکھ کراپنی حرکت پر شرمندگی محسوس کررہاہوں۔
حسان نیازی نے مزید کہا کہ میرا احتجاج ان ڈاکٹروں کے خلاف قانونی کارروائی کوعمل میں لانے کیلئے تھا، میں پرامن احتجاج کیلئے کھڑا ہواتھا، یہ بہت افسوس کا مقام ہے اور میں احتجاج کو سپورٹ کرنے پر اپنی مذمت آپ کررہا ہوں، یہ ایک قتل ہے۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News