Advertisement
Advertisement
Advertisement

جیل میں قیدی نے خاتون افسر سے جنسی تعلقات قائم کر لیے

Now Reading:

جیل میں قیدی نے خاتون افسر سے جنسی تعلقات قائم کر لیے
جیل میں قیدی

جیل میں قیدی نے خاتون افسر سے جنسی تعلقات قائم کر لیے،  برطانیہ کی عدالت نے ان دونوں کو سزا سنا دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق قیدی کا نام خرم رازق جو ڈکیتی کے جرم میں سزا کاٹ رہا تھا پولیس خاتون افسر کے ساتھ تعلقات قائم کرنے پر سزا میں آٹھ ماہ کا مزید اضافہ کر دیا گیا ہے۔

 پولیس افیسر عائشہ جن کی عمر 27 سال ہے ان کو 29 سالہ خرم نامی قیدی کے ساتھ تعلقات قائم کرنے پرگزشتہ سال حراست میں لیا تھا تاہم اب سزا بھی سنا دی گئی ہے۔

یاد رہے کہ ویلز کی ایچ ایم پی برون جیل میں خاتون افسر اورقیدی خرم رزاق سے جنسی تعلق منظر عام پر آیا تھا۔

عائشہ نے مولڈ کراؤن کورٹ کے سامنے پبلک آفس میں اس تعلق کا اعتراف کر لیا تھا جس کے بعد عدالت نے انہیں 12 ماہ قید کی سزا سنائی۔

Advertisement

خرم رزاق جو ایک ڈکیتی کی واردات کی سازش میں شامل ہونے کے جرم میں اپنی سزا کاٹ رہے تھے ان کو جیل میں پولیس افسر کے ساتھ جنسی تعلقات استوار کرنے کے جرم میں آٹھ ماہ قید کی اضافی سزا سنائی گئی۔

نارتھ ویسٹ ریجنل آرگنائزڈ کرائم یونٹ سے وابستہ ڈیٹیکٹو انسپکٹر ڈان ہیمپسن کا کہنا ہے کہ ’ہم شاہی محکمہ جیل خانہ جات اور پروبیشن سروس کے قریبی تعاون سے قید خانوں میں ہونے والی بد عنوانی کے مسائل کو حل کرنے کے لیے کام کر رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم اپنی جیلوں میں کام کرنے والے دیانتدار ، سرشار اور محنتی عملے کو یقین دلانا چاہتے ہیں کہ ہم ان لوگوں کے خلاف کاروائیاں جاری رکھیں گے جو غلط سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا انتخاب کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ عدالت کی جانب سے سزا سنائے جانے کے بعد میرسیسائیڈ پولیس نے دوںوں مجرموں کی ایک تصویر جاری کی ہے جس میں ان کو بوس و کنار کرتے دکھایا گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی: جناح اسپتال میں ڈاکٹرز کی افسرشاہی، مریض رل گئے
وادی تیراہ میں منشیات کی ترسیل اور منظم نیٹ ورک کے حوالے سے ہوشربا انکشافات
مذاکرات ناکام ہوئے تو واحد آپشن فوجی آپریشن ہوگا، وزیردفاع خواجہ آصف
ماہرین نے صحت مند دل کیلئے بہترین سپر فوڈ بتادیا
سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری، آج پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
اسپیشل پے اسکیل افسران کو بھی اثاثے ظاہر کرنا ہوں گے، آئی ایم ایف کی تجویز پر غور
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر