منی لانڈرنگ کی روک تھام حکومتی ایجنڈے کا اہم حصہ ہے، وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ منی لانڈرنگ کی روک تھام حکومتی ایجنڈے کا اہم حصہ ہے۔
تفصیلات کے مطابق نئے تعینات ہونے والے ڈی جی ایف آئی اے واجد ضیا کی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات ہوئی۔
ملاقات میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ کرپشن، سائبر کرائم، معاشی کرائم اور منی لانڈرنگ جیسے جرائم کا خاتمہ تحریک انصاف حکومت کا ایجنڈا ہے۔
اس موقع پر ڈی جی ایف آئی اے واجد ضیا نے کہا کہ ملک کے لیے اپنی بہتر خدمات دینے کی کوشش کروں گا۔
ڈی جی ایف آئی اے واجد ضیا سے ہونے والی اس ملاقات میں معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر بھی شریک ہوئے۔
یاد رہے کہ وزیراعظم کے دورہ پنجاب سے ایک رات پہلے وفاق اور پنجاب کی بیوروکریسی میں اہم تبدیلیاں کردی گئیں تھی۔
تفصیلات کے مطابق آئی جی ریلوے واجد ضیا ڈی جی ایف آئی اے مقرر کردئے گئے جبکہ جبکہ پولیس سروس کے مشتاق مہر کو گریڈ 22 میں ترقی دیکر آئی جی ریلوے بنادیا گیا تھا۔
محمد علی شہزادہ گریڈ 22 میں ترقی کے بعد اسپیشل سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن مقرر ہوگئے، قائم مقام سیکرٹری نیشنل ہیلتھ سروسز اللہ بخش ملک کو وفاقی سیکرٹری ہیلتھ بنادیا گیا تھا۔
میجر(ر) اعظم سلمان کو چیف سیکرٹری پنجاب جبکہ شوکت علی کو ایڈیشنل چیف سیکرٹری تعینات کردیا گیا تھا۔
کیپٹن اسد علی خان کو سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو اور امجد علی پرنسپل سیکرٹری ٹو وزیراعلی پنجاب بنادیا گیا جبکہ ایڈیشنل سیکرٹری فوڈ محمد ایوب چوہدری ایڈیشنل سیکرٹری پٹرولیم مقرر کردیا گیا تھا۔
ایڈیشنل سیکرٹری انفارمیشن ٹیکنالوجی جواد پال ایڈیشنل سیکرٹری وزیر اعظم آفس مقرر جبکہ ایڈیشنل سیکرٹری وزیر اعظم آفس محمد علی شہزادہ گریڈ 22 میں ترقی کے بعد سپیشل سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن مقرر کردیئے گئے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News