وفاقی اور صوبائی حکومت ناکام ہو چکی ہے، مصطفٰی کمال
آخری بارمطالبہ کر رہےہیں قانون نافذ کرنے والے ادارے اپنا کردار نبھائیں، مصطفٰی کمال
پاک سر زمین پارٹی کے چیرمین مصطفٰی کمال نے کہا ہے کہ وفاقی اور صوبائی حکومت ناکام ہو چکی ہےاور موجودہ حالات حکمرانوں کی وجہ سے ہے۔
تفصیلات کے مطابق پی ایس پی چیئرمین سید مصطفی کمال نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ وزیراعظم اس بات کو واضح کریں کے ان کے پاس اختیار ہے کہ نہیں۔
سید مصطفی کمال کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کہتے ہیں کسی کو نہیں چھوڑوں گا جبکہ ایک ایک کرکےلوگ چھوٹ رہے اسلئے اب ہمیں ان کی کسی بات پر اعتبار نہیں ہے۔
پی ایس پی چیئرمین نے کہا کہ وزیراعظم جو کہتےہیں اس پر عمل نہیں ہوتا ، وہ چار مرتبہ کراچی آئے مگر نتیجہ کچھ نہیں نکلا، کراچی کو162ارب کا پیکج کا اعلان کیا مگر ہوا کچھ نہیں ۔
پی ایس پی چیئرمین سید مصطفی کمال نے کہا کہ کراچی کا ماسٹر پلان 2007 میرے ہاتھوں میں بن چکا ہے لیکن اس پرعمل نہیں ہورہا۔
مصطفیٰ کمال کی وزیراعظم پر کڑی تنقید
پاک سرزمین پارٹی کے چیرمین مصطفٰی کمال نے مزید کہا کہ ملک میں ایک نا امیدی کی کفیت ہےاور سیاسی صورتحال غیر سنجیدہ ہے جبکہ میری نظامت کے دور میں کراچی ترقی میں شامل ہوگیا تھا، اس شہر کو اس کے لوگوں نے بگاڑا ہے۔
واضح رہے اس سے قبل بھی پاکستان ہاؤس کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال نے کہا تھا کہ 70 سال پہلے آزاد ہونے والا ملک آج بھی اپنوں کے ہاتھوں یرغمال بنا ہوا ہے، ملک آئینی بحران سے دوچار ہے۔
مصطفیٰ کمال نے یہ بھی کہا تھا وزیر اعظم کی انا ختم نہیں ہو رہی ، عمران خان کی تقریروں سے مایوسی پھیل رہی ہے، یہ تبدیلی نہیں جھوٹ ہے ، وزیراعظم ہمارے مسائل کے لئے وزیراعلی سندھ سے تو بات نہیں کرسکتے لیکن مودی سے بات کرنے کیلئے تیار ہیں ۔
پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال نے مزید کہاتھا کہ کراچی کیلئے کچھ نہیں ہورہا ،چلتے ہوئے منصوبے بھی اس حکومت میں بند ہوگئے ہیں، صرف ٹوئٹر پر شہر کی صفائی کروائی جارہی ہے، دنیا میں تیزی سے ترقی کرنے والا شہر مسائل کے انبار میں تبدیل ہوچکا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
