Advertisement
Advertisement
Advertisement

ڈوئل سیٹ JF-17 تھنڈر طیارے کی پہلی کھیپ کی تقریب رونمائی

Now Reading:

ڈوئل سیٹ JF-17 تھنڈر طیارے کی پہلی کھیپ کی تقریب رونمائی
تھنڈر طیارے

پاکستان ایروناٹیکل کمپلیکس کامرہ  نے ڈوئل سیٹ (dual seat) والے  JF-17 تھنڈر طیارے تیار کرنے کا ایک اور اہم سنگ میل عبور کر لیا۔

اس سلسلے میں ائیر کرافٹ مینوفیکچرنگ فیکٹری، کامرہ  میں آٹھ ڈوئل سیٹ (dual seat)   JF-17 تھنڈر طیاروں کی پروقار  تقریب رونمائی کا انعقادہوا۔

پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان اس تقریب کے مہمان ِ خصوصی تھے۔ عوامی جمہوریہ چین کے سفیر جناب یاؤژنگ اور ایوی ایشن انڈسٹریز آف چائنہ (AVIC)کے نائب صد ر مسٹر یاؤ زاؤپنگ نے اس تقریب میں خصوصی شرکت کی۔

ائیر مارشل احمر شہزاد، چیئرمین پاکستان ائیرو ناٹیکل کمپلیکس، کامرہ نے اپنے خطاب میں اس پراجیکٹ کی چیدہ چیدہ خصوصیات  پر روشنی ڈالی۔  پاکستان ایروناٹیکل کمپلیکس، کامرہ اور چائنہ نیشنل ایرو ٹیکنالوجی امپورٹ اینڈ ایکسپورٹ کارپوریشن (CATIC)نے چائینیز کمرشل طیاروں کے لئے پرزہ جات کی تیاری کے معاہدے پر دستخط کئے۔ پاک چین برادرانہ تعلقات پر روشنی ڈالتے ہوئے چینی  سفیر نے کہا کہ JF-17تھنڈر پاک چین دوستی اور باہمی تعاون کی ایک لا زوال مثال ہے۔

پیرس ایئر شو میں پاکستان کے لڑاکا طیارے جے ایف 17 تھنڈر کی دھوم

Advertisement

                    اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پاک فضائیہ کے سربراہ نے پی اے سی، کامرہ اور  CATICکو 2019 کے پیداواری اہداف کو حاصل کرنے اور پہلے آٹھ ڈوئل سیٹ (dual seat)   JF-17 تھنڈر طیاروں  کی پانچ ماہ کی ریکارڈ مدت میں تکمیل پر خراجِ تحسین پیش کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ اہم سنگِ میل JF-17پروگرام میں خصوصی اہمیت کا حامل ہے اور دونوں ممالک کے درمیان موجود پائیدار دوستانہ تعلقات کا مظہر ہے۔ائیر چیف نے کہا کہ  JF-17 تھنڈر طیارہ پاک فضائیہ  میں کلیدی کردار کا حامل ہے اور آپریشن سوئفٹ ریٹورٹ میں اسکی جنگی صلاحیت اسکی افادیت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

          بعد ازاں، پاک فضائیہ کے سربراہ نے  ایویانکس پروڈکشن فیکٹری، کامرہ میں ڈوئل سیٹ (dual seat) JF-17 تھنڈر طیاروں کی انٹیگریشن فیسلٹی کاا افتتاح کیا  ۔ یہ سہولت پاک فضائیہ میں شاملJF-17تھنڈر کو اپنی مرضی کے  ایویانکس اور ہتھیاروں سے لیس کرنے کے ساتھ ساتھ خود انحصاری  اور آپریشنل تیاریوں میں معاون ثابت  ہوگی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
نیپرا کا بڑا ایکشن اضافی بلنگ اور لوڈشیڈنگ پر گیپکو اور سیپکو پر جرمانہ
مستونگ میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن؛ بھارتی پراکسی فتنہ الہندوستان کے 4 دہشت گرد ہلاک
کراچی، ای بی ایم کاز وے کے دونوں ٹریک ٹریفک کے لیے کھول دیے گئے
کراچی انٹرمیڈیٹ بورڈ نے آرٹس ریگولر گروپ کے نتائج کا اعلان کردیا
سندھ میں نجی اسکولوں کے لیے بڑی تبدیلی، اسکول مالکان کے لیے اہم ہدایت
صدر آصف زرداری چین کے سرکاری دورے پر چنگدو پہنچ گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر