Advertisement
Advertisement
Advertisement

پنجاب اوربالائی سندھ میں شدید دھند کاامکان

Now Reading:

پنجاب اوربالائی سندھ میں شدید دھند کاامکان
پنجاب

محکمہ موسمیات کاکہناہےکہ پنجاب اور بالائی سندھ کے بیشتر میدانی علاقوں میں شدید دھند پڑنے کا امکان ہے جب کہ بالائی علاقوں میں درجہ حرارت منفی 18 تک گرسکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کاکہناہے کہ خیبرپختونخوا کے بعض اضلاع میں بھی رات اور صبح کے وقت شدید دھند چھائے رہنے کاامکان ہے جب کہ بالائی علاقوں میں موسم شدید سرد رہے گا۔

اسلام آباد میں گزشتہ تین دن سےدھند پڑنے کا سلسلہ جاری ہے جو اتوار تک رہے گا۔ ہفتے کی صبح شہر کا درجہ حرارت 6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو زیادہ سے زیادہ 15 تک جا سکتا ہے۔

پنجاب کے میدانی اضلاع لاہور، گوجرانوالہ، گجرات، نارووال، سرگودھا، منڈی بہاوالدین، سیالکوٹ، حافظ آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، فیصل آباد، اوکاڑہ، ساہیوال، ملتان، بہاولپور، بہاولنگر، ڈیرہ غازی خان اور راجن پور سے شدید دھند پڑنے کی اطلاعات ہیں۔ پاکپتن، شیخوپورہ، گوجرہ اور بہاولنگر میں بھی شدید دھند پڑنے سے حد نگاہ کم ہوگئی۔

بالائی سندھ کے اضلاع سکھر، لاڑکانہ ، روہڑی، پڈعیدن اور جیکب آباد میں رات اور صبح کے وقت دھند پڑنے کا امکان ہے۔

Advertisement

محکمہ موسمیات نےامکان ظاہرکیاکہ خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں ڈیرہ اسماعیل خان، لکی مروت، کرک، صوابی، نوشہرہ، پشاور، چارسدہ اور مردان میں دھند پڑ سکتی ہے۔

آزادکشمیر، بلوچستان اور گلگت بلتستان میں ہفتے کے روز موسم خشک اور شدید سرد رہنے کا امکان ہے۔

کراچی،موسمِ سرما کا سرد ترین دن

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد سمیت خیبرپختونخوا، پنجاب اور بالائی سندھ کے بیشتر میدانی علاقے شدید دھند کی لپیٹ میں رہے ۔

سب سے زیادہ سردی اسکردو میں پڑی جہاں کا درجہ حرارت منفی 18 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ استور منفی 12، گوپس منفی11، بگروٹ منفی 09، گلگت، ہنزہ منفی 07، قلات منفی 06، کالام منفی 05 اور پاراچنار میں منفی 04ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
27 ویں آئینی ترمیم پیر کو پارلیمنٹ میں پیش کی جا رہی ہے ، کامران مرتضیٰ
بھارت پینترے بازی سے باز نہ آیا ، افغانستان کو دریا پر ڈیم کی تعمیر کا نیا جھانسہ
جنسی اسکینڈل پر کارروائی ، برطانوی شہرادہ اینڈریو شاہی لقب سے محروم ، محل چھوڑنے کا حکم
ایف بی آر کے ٹیکس ریٹرینز جمع کرانے کی مہم میں تاریخی اضافہ
سود کی شرح اور ایکسچینج ریٹ کی تبدیلی سے قرض کا بوجھ بڑھنے کا خدشہ، رپورٹ
آذربائیجان ٹورازم بورڈ کا کامیاب روڈ شو اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوگیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر