
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ شہبازشریف اورحمزہ شہباز کے فرنٹ مین اربوں کھربوں کی لوٹ کھسوٹ کا اعتراف کرچکے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کےرہنما فیاض الحسن چوہان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ نیب نے شہباز شریف نے کرپشن کی گاجریں کھائیں جس سے اٹھنے والے درد کا نیب علاج کررہی ہے۔
فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ شہباز شریف کے اثاثے پورے پراسیکیورشن پراسیس کے بعد منجمد کیے اس لیے ان عوام کو بے وقوف بنانے کی بجائے واپس آکر عدالتوں کا سامنا کریں۔
پاکستان تحریک انصاف کےرہنما کا کہنا تھا کہ پرویز الہی کا سولہ سو ارب منافع کا صوبہ پنجاب شہباز شریف نے بارہ سو ارب کا مقروض کرکے عثمان بزدار کے حوالے کیا۔
فیاض الحسن چوہان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پولیس پٹوار واسا ہر محکمے کا ستیاناس کرنے والے کس منہ سے اپنی بے گناہی کی بات کررہے ہیں۔
پاکستان تحریک انصاف کےرہنما کا مزید کہنا تھا کہ شہباز شریف نے چھپن کمپنیوں سے اربوں لوٹ کر انہیں خسارے کا شکارکیا جبکہ انہوں نے سانحہ ماڈل ٹاون کی صورت پنجاب میں قتل و غارت کا بازار گرم کیا۔
واضح رہے کہ حکومت پنجاب میں انتظامیوں تبدیلیوں کے بعد سیاسی تبدیلیوں کا آغازہوگیا، پاکستان تحریک انصاف کےرہنما کو دوبارہ وزیراطلاعات بنا دیا گیا تھا۔
تفصیلات کے مطابق میاں اسلم اقبال کی جانب سےاطلاعات کی اضافی ذمہ داریوں سے معذرت کے بعد فیاض چوہان کو ذمہ داری دے دی گئی تھی۔
خیال رہے کہ فیاض الحسن چوہان کو اس سال پانچ مارچ کو ایک متنازع بیان پر وزیر اطلاعات کے منصب سے ہٹا دیا گیا تھا۔
یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کےرہنما کو پانچ جولائی کو دوبارہ وزیر بناکر کالونیز کا چارج دیا گیا۔ انہیں کالونیز کی وزارت کے ساتھ اطلاعات کا اضافی چارج دیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News