Advertisement
Advertisement
Advertisement

انڈونیشیا میں سیلاب ،6 افراد ہلاک

Now Reading:

انڈونیشیا میں سیلاب ،6 افراد ہلاک

انڈونیشیا کے شمالی صوبہ سماٹرا میں سیلاب کی وجہ سے6 افراد ہلاک اور3 لاپتہ ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق انڈونیشیا  میں گزشتہ روز سے شدید بارشوں کے نتیجے میں آنے والے سیلابوں اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث انڈونیشیا سے6 افرادہلاک اور3 لاپتہ ہو گئے ہیں۔

سیلاب کی لپیٹ میں آنے والے بہت سے لوگوں کی جان گئی تو بہت سے لوگوں کا مال جبکہ ہزاروں افراد کو گھر بارتک چھوڑنا پڑا۔

انڈونیشیا کی نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایجنسی کے ترجمان اگس وبووو نے کہا کہ موسلا دھار بارش کی وجہ سے شمالی تپنلی ضلع میں دریا میں طغیانی آنے سے اس کے ارد گرد کے علاقوں میں سیلاب آ گیا۔

انہوں نے کہا کہ سیلاب کی وجہ سے سڑکیں، گھر اور بجلی کا نظام متاثر ہوا  جبکہ فوج، پولیس اور ایجنسی کے لوگ سیلاب سے متاثرہ علاقوں سے لوگوں کو بچانے کا کام کر رہے ہیں، لاپتہ تین افراد کی تلاش جاری ہے۔

Advertisement

ترجمان نے کہا کہ ہنگامی طور پر امدادی کاموں اور راستے بحال کرنے کے لئے 7 روزہ ایمرجنسی کا اعلان کیا ہے۔

انڈونیشیا کے کئی علاقوں میں سیلابوں کی وجہ سے 30 افراد ہلاک ہو گئے

یاد رہے موسلا دھار بارش کا سلسلہ 31 دسمبر سے شروع ہو کر پہلی جنوری کی شام تک جاری رہا تھا۔

دارالحکومت جکارتہ کے کئی علاقوں کو سیلاب نے اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔

انڈونیشی ڈیزاسٹر مینیجمنٹ نے سیلاب سے متاثر ہونے والے لوگوں کے بارے میں بتایا کہ 62 ہزار افراد کو منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ دیہی علاقوں سے سیلابی ریلے ہزاروں مال مویشی کو بہا کر لے گیا ہے۔

سیلاب متاثرین کی مدد کرنا ابھی بہت مشکل ہو رہا ہے لیکن اپنی مدد آپ کی تحت لوگ مدد کر رہے ہیں اور سیلاب کی وجہ سے پانی بہت زیادہ ہے لوگ اپنے آپ کو بچانے کے لیے ربڑ کی کشتیوں کے ذریعے محفوظ مقامات پر منتقل کر رہے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
شکیل احمد درانی ڈی جی نیب کراچی تعینات
آسٹریلوی کرکٹرز کا بھارتی کھلاڑیوں پر طنز، ویڈیو نے ہنگامہ کھڑا کردیا
سعودی عرب نے ابراہم اکارڈ میں شامل ہونے پر رضامندی ظاہر کردی، ٹرمپ کا دعویٰ
دوحہ مذاکرات : افغان طالبان کی درخواست پر عارضی جنگ بندی میں توسیع
ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی کا امتزاج؛ کرکٹ میں نیا فارمیٹ ’’ٹیسٹ ٹوئنٹی‘‘ متعارف
انتشار نہیں امن و استحکام، عوام نے فیصلہ سنا دیا، شرپسندوں کی ہڑتال مکمل ناکام
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر