Advertisement
Advertisement
Advertisement

صوبہ قدرتی وسائل سے مالامال ہے ، جام کمال

Now Reading:

صوبہ قدرتی وسائل سے مالامال ہے ، جام کمال
وزیراعلیٰ بلوچستان

وزیراعلی بلوچستان نے کہا ہے کہ صوبہ قدرتی وسائل سے مالامال ہے  جبکہ حکومت کوشش کررہی ہیں روایتی انداز سے ہٹ کر ترقی کی راہ پر گامزن ہوں ۔

 تفصیلت کے مطابق وزیراعلی بلوچستان جام کمال نے ورکنگ وویمن کے ہاسٹل کا سنگ بنیادرکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وسائل کوبہتر انداز میں استعمال کرکے ترقی کی منازل طے کرنی ہے۔

اپنے بیان میں وزیراعلی بلوچستان نے کہا کہ ایسی ترقی چاہتے ہیں جو لوگوں کے فائدے میں ہو اس لئے  تمام  محکموں کی ترقی پر توجہ دے رہے ہیں۔

وزیراعلی بلوچستان  نے یہ بھی کہا کہ اداروں کی کارکردگی بہتر بنانے کی ضرورت ہے اداروں میں بے شمار کمزوریاں ہیں  جن پر ماضی میں توجہ نہیں دی گئی۔

 تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جام کمال کا کہنا تھا کہ شہروں میں  صحت مند ماحول فراہم کرنے کی ضرورت ہے جبکہ سترفیصد ترقیاتی منصوبوں پر کام شروع کردیا گیا ہے۔

Advertisement

نوجوانوں کو ہنرمند بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے، جام کمال خان

 وزیراعلی بلوچستان جام کمال کا مزید کہنا تھا  کہ حکومت اچھی حمکت عملی کو لیکر آگے بڑھ رہی ہےجبکہ خواتین کو آگے بڑھنے کے بہتر مواقع فراہم کررہے ہیں اور صوبے کے تمام ڈویژن   میں خواتین کے ہاسٹلز بنائے جائیں گے۔

واضح رہے اس سے قبل بھی وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان سے نیشنل ڈیفینس یونیورسٹی کے سابق صدر لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) عامر ریاض کی  ملاقات ہوئی تھی۔

جام کمال خان نے کہا تھا کہ بلوچستان کی ترقی کے لئے میکنزم کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے اور صوبائی حکومت اس جانب بھرپور توجہ دے رہی ہے۔

وزیراعلی بلوچستان نے یہ بھی کہا تھا کہ صوبے  کے لوگوں نے بہت مشکل دور گزارا ہے جبکہ ہمارے پاس انسانی وسائل کی بھی کمی رہی ہے لیکن ہمارے پاس وسائل کی اتنی کمی بھی نہیں جتنی کہ ہمیں وسائل کے استعمال کے طریقہ کار کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


1 کومنٹس اس آرٹیکل پر
Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دسویں تھل جیپ ریلی 2025 کے رنگا رنگ مقابلوں کا کل سے آغاز
پاکستان اور افغان طالبان رجیم کے درمیان مذاکرات کا تیسرا دور کل استنبول میں ہوگا
سندھ ہائیکورٹ کے حکم پر مادہ ریچھ "رانو" اسلام آباد منتقل
چار شادیوں کے بعد بھی باہر منہ مارنے کی عادت؛ حمزہ علی عباسی نے مردوں کو آئینہ دکھادیا
صدرِ مملکت کی سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ سے ملاقات، کشمیر و فلسطین پر منصفانہ حل کی ضرورت پر زور
پاک فوج ملک سے دہشتگردی کے ناسور کو عوام کے تعاون سے ختم کرنے کیلئے پرعزم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر