Advertisement
Advertisement
Advertisement

موجودہ حکومت سے کوئی مطمئن نہیں، رانا ثناءاللہ

Now Reading:

موجودہ حکومت سے کوئی مطمئن نہیں، رانا ثناءاللہ

مسلم لیگ (ن) کے رہنما و قومی اسمبلی کے رکن رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت سے کوئی مطمئن نہیں، سلیکٹیڈ حکومت نے ملک کی اکانومی کو تباہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق رانا ثناءاللہ نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر بول سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کے کئی اور بھی اتحادی ناراض ہیں،ان میں اختر مینگل نے سب سے اظہار کیا تھا۔ایم کیو ایم نے تو کافی بعد میں ناراضگی کا اظہار کیا تھا۔

مسلم لیگ (ن) کے رہنما و قومی اسمبلی کے رکن نے کہا کہ یہ نکتہ آغاز ہے آنے والے دنوں میں آپ دیکھیں گے کہ ان سے کوئی بھی مطمئن نہیں ہے،نہ پنجاب میں کوئی ان سے مطمئن ہے اور نہ ہی مرکز میں کوئی مطمئن ہے۔

رانا ثناءاللہ نے یہ بھی کہا نہ عوام میں کوئی ان سے مطمئن ہے نہ ہی کاروباری لوگ ان سے مطمئن ہیں۔نہ ہی ملازمت پیشہ لوگ ان سے خوش ہیں جس طرح انہوں نے مہنگائی کر دی ہے۔جس طرح سے لوگوں کے کاروبار تباہ کر دیئے ہیں۔

اپنے بیان میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما و قومی اسمبلی کے رکن رانا ثناءاللہ نے مزید کہا کہ ملک کی اکانومی کو تباہ کیا ہے، یہ نقط آغاز ہے اس طرح چیزیں آہستہ آہستہ آگے بڑھتی ہیں۔

Advertisement

پی ٹی آئی جتنی جلدی قوم کی جان چھوڑ دیں اتنا ہی ملک کیلئے اچھا ہے، رانا ثناءاللہ

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی فیصل آباد میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما و قومی اسمبلی کے رکن رانا ثناءاللہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ حکومتوں کا کام ہوتا ہے عوام کو سہولیات دیں لیکن یہ حکومت عوام کو نیچے دھکیل دیا ہے اور عوام سے دو وقت کا کھانا بھی چھین لیا ہے۔

مسلم لیگ (ن) کے رہنما و قومی اسمبلی کے رکن نے کہا تھا کہ عوام کا مہنگائی کی وجہ سے برا حال ہو چکا ہے، ہمارے دور میں لوگوں کو فری میڈیسن دی جاتی تھی مگر اب وہ بھی ختم ہو چکی ہے۔،

رانا ثناءاللہ نے یہ بھی کہا تھا کہ پیپلزپارٹی اور ن لیگ برابر ہیں انکی اکثریت ایک جیسی ہے، آج جو پیش رفت ہوئی ہے اس سے اگلے تین ماہ اور چھ میں حکومت ختم ہوسکتی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


1 کومنٹس اس آرٹیکل پر
Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، 100 انڈیکس 1,732 پوائنٹس گر گیا
وزیراعظم اور صدرمملکت کے درمیان بڑی بیٹھک طے
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق اہم خبر آگئی
کراچی: 3 دن میں چار کروڑ روپے سے زائد کے ای چالان کر دیے گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر