
نیب کے ایگزیکٹو بورڈ نے عمران خان کے معاون خصوصی زلفی بخاری کیخلاف تحقیقات بند کرنے کی منظوری دے دی۔
چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کی زیر صدارت نیب ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں زلفی بخاری کے خلاف تحقیقات بند کرنے کا فیصلہ ہوا۔
اجلاس کے بعد جاری نیب کی جانب سے ایک اعلامیے میں کہا گیا کہ وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانی و ترقی انسانی وسائل زلفی بخاری کے خلاف نیب انکوائری بند کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔ انکوائری بند کرنے کی منظوری عدم شواہد کی بنیاد پر دی گئی۔
نیب اجلاس سے خطاب کے دوران نیب چیئرمین جاوید اقبال نے کہا کہ نیب کا ایمان، کرپشن فری پاکستان ہے، کرپشن کے مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچانا نیب کی اولین ترجیح ہے۔
تفصیلات کے مطابق زلفی بخاری کا نام آف شور کمپنیوں کے باعث پاناما لیکس میں بھی آیا تھا جس کی بناء پر نیب میں ان کے خلاف تحقیقات جاری تھیں اور اس سلسلے میں وہ کئی بار نیب میں پیش بھی ہوچکے ہیں۔
نیب نے اس بات کا دعویٰ کیا تھا کہ زلفی بخاری کی برٹش ورجن آئی لینڈز میں آف شور کمپنیاں ہیں اور اس بنیاد پر چیئرمین نیب نے 15 جون 2019 کو ان کیخلاف تحقیقات شروع کرنے کی منظوری دی تھی۔
اب ٹھوس شواہد نہ ملنے پر انکوائری بند کردی گئی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News