انسان جیسے چہرے کا حامل ہیبت ناک بکری کا بچہ

بھارت میں انسان جیسے چہرے کا حامل ہیبت ناک بکری کے بچہ کی پیدائش ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست راجستھان کے گاؤں میں ایک عجیب الخلقت بکری کے بچے کی پیدائش ہوئی جو انسانی چہرے کا حامل ہے۔
بھارتی ریاست راجستھان کے گاؤں کے رہاشیوں نے بتایا کہ اس گاؤں میں ایک ایسی بکری کی پیدائش ہوئی ہے جسے دیکھ کر تمام لوگ حیران ہوگئے کیونکہ اس کا چہرہ چپٹا اور آنکھیں انسانوں کی آنکھوں کی طرح ہیں۔
بھارت میں اس انوکھی بکری جس کے چہرے کی مشابت انسان کے چہرے جیسی ہے جس کی وجہ سے گاؤں کے لوگ اسے خدا کی طرف سے بھیجی جانے والی دیوتا سمجھ رہے ہیں۔
سمندرکی تہہ میں رہنے والی مچھلیاں یا شیطان ؟
بکری کے مالک کا کہنا تھا کہ میں انسانی چہرے والے بکری کے بچے کو دیکھ کر حیران رہ گیا تھا۔
مالک نے بتایا کہ بکری کا چہرہ انسانوں کی طرح سیدھا اور آنکھیں بھی سامنے کی جانب ہیں جس کی وجہ سے میں حیرت میں مبتلہ ہو گیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ گاؤں کے کچھ رہائشی ان کی بکری کو خدا کی طرف سے بھیجے جانے والی دیوتا سمجھ کر اس کی پوجا کر رہے ہیں۔
بکری کے مالک کا کہنا ہے کہ ان کی بکری میں ایک پراسرار خامی ہے جس کا نام ’سائیکلوپیا‘ ہے اور یہ بیماری جینز کی وجہ سے ہوتی ہے۔
جانوروں کے ماہرین کا کہنا ہے کہ مذکورہ جانور کو سائیکلوپیا نامی کوئی جینیاتی بیماری ہے جس کے باعث اس کا چہرہ انسان نما ہے اور یہ بیماری 16 ہزار جانوروں میں صرف ایک کو ہوتی ہے اور ایسا ہی انسانوں میں بھی ہوتا ہے۔
واضح رہے کہ انسان جیسی مشابت رکھنے والی بکری کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔
اس سے قبل ایک مچھلی کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پروائرل ہوئی تھی جس کی شکل کی مشابت انسان کی شکل جیسی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News