Advertisement
Advertisement
Advertisement

مریم اورنگزیب کا فیصل واوڈا کے استعفے کا مطالبہ

Now Reading:

مریم اورنگزیب کا فیصل واوڈا کے استعفے کا مطالبہ
فیصل واوڈا

ترجمان پاکستان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب نے ٹی وی پروگرام میں بوٹ لانے پر وفاقی وزیر فیصل واوڈا کے استعفے کا مطالبہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں ترجمان پاکستان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب نے کہا کہ فیصل واوڈا کی حرکت پرعمران صاحب اور پوری کابینہ کو شرم آنی چاہیے،فیصل واؤڈا نے عمران صاحب کے حکم اور ہدایت پرگھٹیا حرکت کی۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ ‎24 گھنٹے بعد بھی فیصل کے خلاف کارروائی نہ ہونا ثابت کرتا ہےکہ یہ حرکت عمران صاحب کے حکم پر کی گئی ہے جبکہ  فیصل واوڈا جو وہ کرتے ہیں اپنے قائد  اور پارٹی کے احکامات پر کرتے ہیں۔

‎ ترجمان پاکستان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ فیصل واوڈا جیسے لوگوں کا پارلیمان اور کابینہ میں ہونا پاکستان کی بدقسمتی ہےاور ٹاک شو پر پابندی اس مسئلہ کا حل نہیں، وفاقی وزیر سے استعفیٰ طلب کیا جائے۔

واضح رہے کہ اینکر پرسن کاشف عباسی کے شو ’آف دی ریکارڈ ‘ میں وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا نے ن لیگ کوشدید تنقید کا نشانہ بنایااور دوران شو اچانک ایک کالے رنگ کا فوجی بوٹ میز پر رکھتے ہوئے کہا’میں تو اب ہر پروگرام میں یہ رکھا کروں گا، یہ آج کی جمہوری ن لیگ ہے کہ اب لیٹ کے نہیں چوم کے بوٹ کو عزت دو۔‘

Advertisement

منگل کی شب نشرہونے والے شو میں پیپلز پارٹی کے رہنما قمر الزمان قائرہ اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما جاوید عباسی موجود تھے۔

پروگرام کا موضوع سابق وزیراعظم نواز شریف کی صحت اور ان کی لندن میں کھینچی گئی ایک تصویر کا وائرل ہونا تھا۔

فیصل واوڈا کی اس حرکت کے بعد پروگرام کے میزبان اور فیصل واوڈا کے درمیان ایک دلچسپ مکالمہ دیکھنے میں آیا۔ کاشف عباسی نے چھوٹتے ہی کہا کہ ’میں تو سمجھا تھا یہ بندوق لے کر آئے ہیں یہ تو بندوق سے بھی زیادہ خطرناک چیز لے آئے ہیں۔‘

فیصل واوڈا کی حرکت مہنگی پڑ گئی

ساتھ ہی اینکرپرسن نے سوال کیا کہ یہ بوٹ کس کا ہے تو جواباً فیصل واوڈا نے جاوید عباسی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا ’ان سے پوچھیں۔‘

جاوید عباسی نے جواب دیا کہ ’ان کو اس سے بہتر اور کس کا پتا ہے۔‘

Advertisement

فیصل واوڈا اس بوٹ کی چمک کے بارے میں بار بار بات کر رہے تھے تو شو کے اینکرنے ان سے پوچھا کہ اسے کس نے چمکایا ہے۔ جس پر فیصل واوڈا نے کہا کہ ’یہ چمک انسان کے ہاتھ کی نہیں ہو سکتی، جس حد تک یہ جا چکے ہیں یہ زبان سے چمکا ہوا لگ رہا ہے۔‘

قمر الزمان قائرہ نے فیصل واوڈا کی اس حرکت پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا کہ ’کاشف عباسی صاحب آپ اپنا پروگرام کرلیں، یہ اپنی حکومت کر لیں، ہم تو قوم کے سامنے ایسے گالیاں نہ سننے کو تیار ہیں نہ دینے کو تیار ہیں۔‘

فیصل واوڈا کی اس حرکت کے بعد پروگرام میں سنجیدہ گفتگو شروع ہوگئی۔اس کے ساتھ ہی قمر الزمان کائرہ اور جاوید عباسی اپنی سیٹوں سے اٹھ گئے اور معذرت کرتے ہوئے پروگرام چھوڑ کر چلے گئے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


1 کومنٹس اس آرٹیکل پر
Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
پاک امریکی تجارتی معاہدہ؛ خام تیل کی درآمد کا آغاز ہو گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر