فرانس میں احتجاج شروع مظاہرین سڑکوں پر آگئے

فرانس میں احتجاج شروع مظاہرین سڑکوں پر آگئے ہیں۔
تفصیالت کے مطابق فرانس میں احتجاج شروع ہو گئے ،پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر 2018ء میں احتجاج شروع کرنے والے پیلی جیکٹ مظاہرین اب پینشن اصلاحات کےخلاف سڑکوں پرآگئے ہیں۔
یاد رہے کہ پیلی جیکٹ مظاہرین کی جانب سے پیرس میں مسلسل 62 ویں ہفتے احتجاج کیا گیا ہے۔
مالی: فرانسیسی فورسز نے 33 عسکریت پسندوں کو ہلاک کردیا
پیرس میں احتجاجی مظاہرے کے دوران پولیس سے تصادم بھی ہوا جس میں میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے جبکہ 50 سے زائد کو گرفتار کرلیا گیا۔
خیال رہے کہ پینشن اصلاحات کےخلاف ملک کے کئی طبقات احتجاج میں شامل ہوگئے ہیں۔
واضح رہے کہ احتجاج میں پیرس کے مشہور اوپرا ہاؤس کے 200 کے قریب فنکاروں نے بھی حکومتی اقدامات کے خلاف احتجاج کے طور پر اوپرا ہاؤس کے باہر اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News