مسائل کا حل حکومتی ذمہ داری ہے، صوبائی وزیر صنعت

صوبائی وزیر صنعت وتجارت میاں اسلم اقبال نے کہا ہے کہ صنعت کاروں اور تاجروں کے مسائل کا حل حکومت کی ذمہ داری ہے اور یہ ذمہ داری پوری کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر صنعت وتجار ت میاں اسلم اقبال سے ٹینریز ایسوسی ایشن قصور کے صدر میاں شان الہی کی قیادت میں وفد کی ملاقات ہوئی۔
ملاقات میں وفد نے صوبائی وزیر کو لیدر انڈسٹری کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا جس پر وزیر صنعت نےلید ر انڈسٹری کو در پیش مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی۔
میاں اسلم اقبال نے کہا کہ صنعت کاروں کو بہتر سے بہتر سہولتیں دے رہے ہیں جبکہ لیدر انڈسٹری سے ہزاروں خاندانوں کا روزگار وابستہ ہے، اسے بند نہیں ہونے دیں گے ۔
عوام کو ریلیف کیلئے اسی جذبے کے ساتھ کام جاری رکھنا ہوگا، میاں اسلم اقبال
میاں اسلم اقبال نے مختص ایریا میں انفراسٹرکچر کو بہتر بنانے کے لئے پلان مرتب کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ٹینریز کے لئے مختص 250 ایکڑ ایریا کو ڈ ویلپ کیا جائے گا جبکہ ٹینریز ایسوسی ایشن کی مشاورت سے دین گڑھ قصور میں مختص ایریا کو بھی ڈویلپ کیا جائے گا۔
صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں محمد اسلم اقبال نے کہا ہے کہ عوام کو ریلیف کی فراہمی کیلئے اسی جذبے اورمحنت کے ساتھ کام جاری رکھنا ہوگا۔
واضح رہے اس سے قبل صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں محمد اسلم اقبال کی زیر صدارت وزیراعلیٰ آفس میں ٹاسک فورس برائے پرائس کنٹرول کا اجلاس ہوا تھا جس میں صوبائی وزراء ہاشم جواں بخت، نعمان اختر لنگڑیال،سیکرٹری صنعت و تجارت،متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز اوراعلی حکام نے اجلاس میں شرکت کی تھی۔
اجلاس میں صوبے بھر میں اشیاء ضروریہ کی قیمتوں کی مانیٹرنگ اورپرائس کنٹرول میکانزم پر عملدرآمد کا جائزہ لیاگیا تھا۔
میاں اسلم اقبال کا اجلاس میں کہنا تھا کہ اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام لانے کے حوالے سے متعلقہ اداروں اورانتظامیہ نے شاندار کام کیا ہے جبکہ اشیاء ضروریہ کی طلب اوررسد کے حوالے سے پیش بینی کا موثر نظام بنایا جائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News