ہندوستان اقوام متحدہ کی قراردادوں کو پاوں تلے روند رہا ہے، فردوس عاشق اعوان

وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ہندوستان اقوام متحدہ کی قراردادوں کو پاوں تلے روند کر کشمیروں کی آزادی سلب کر رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ میں وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں ہندوستان کی قید میں اپنی جدوجہد کرنے والے کشمیریوں کو سلام پیش کرتے ہیں، کشمیری قوم کی نظریں 71 سال بعد بھی اقوام متحدہ کی پاس کر دہ قرار دادوں پر لگی ہوئی ہیں۔
وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات نے کہا کہ مقبوضہ وادی میں جن جوانوں نے قربانیاں پیش کیں ان کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں جبکہ پاکستانی قوم آج کے دن یہ تجدید عہد کرے کہ کشمیریوں کے قربانیوں کو رائیگاں جانے نہیں دیں گے۔
ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے یہ بھی کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کی جنگ بہت قربانیوں کے بعد جیتی جبکہ خطے میں امن کو یقینی بنانے کے لئے پاکستان نے بے پناہ قربانیاں دیں۔
علاقائی صحافی کے مسائل حل کرنا ہماری ذمہ داری ہے، فردوس عاشق اعوان
کانفرنس میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیر اعظم نے خطے میں امن پیدا کرنے کے لئے بے پناہ کوششیں کیں اور وہ امن پھیلانے کے لئے دیگر ممالک کے درمیان پل کا کردار ادا کر رہے ہیں اور قومی سلامتی کے ادارے اس بات پر متفق ہیں کہ خطے میں امن پیدا کرنے کے لئے پاکستان اپنا کردار ادا کرے گا۔
اپنے بیان میں وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات کا کہنا تھا کہ اداروں کو سیاسی بنانے سے گریز کرنا چاہیے کیونکہ ادارے کسی جماعت کے نہیں بلکہ پاکستان کے ہیں۔
ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا یہ بھی کہنا تھا کہ آرمی ایکٹ میں ترمیم کا جو بل اسمبلی میں لایا گیا اس پر اپوزیشن نے سمجھداری کا مظاہرہ کیا، امید ہے کہ سیاسی جماعتیں اس ترمیم کو یکجہتی سے ادا کریں گی۔
وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا مزید کہنا تھا کہ وزیر خارجہ کل سینٹ میں حکومتی ترجیحات اور حکومتی پالیسی پر بریفنگ دیں گے اور اگر خطے میں امن ڈسٹرب ہوا تو افغان امن کی کوششیں بھی ڈسٹرب ہوں گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News