Advertisement
Advertisement
Advertisement

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے پاکستان کے وزیر خارجہ کی ملاقات

Now Reading:

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے پاکستان کے وزیر خارجہ کی ملاقات
سیکرٹری جنرل

نیویارک میں اقوام کے سیکرٹری جنرل انتونیوگوتریز سے پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی ملاقات ہوئی۔

ملاقات میں وزیرخارجہ نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کوامریکہ اورایرا ن تنازع کی وجہ سے مشرق وسطیٰ میں پیدا ہونے والی کشیدگی ختم کرانے کے لئے پاکستانی اقدامات سے آگاہ کیا جبکہ مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا ۔

شاہ محمودقریشی نے مقبوضہ کشمیرکی کشیدہ صورتحال پرغوروخوض کے لئے سلامتی کونسل کااجلاس طلب کرنے پربھی سیکرٹری جنرل کاشکریہ ادا کیا۔اس موقع پراظہارخیال کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے خطے میں قیام امن کیلئے پاکستان کی کوششوں کوسراہا۔

اس موقع پر وزیر خارجہ نے  اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کو اپنے حالیہ دورہ سعودی عرب اورایران کے بارے میں بھی آگاہ کیا جو خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لئے وزیراعظم عمران خان کی خصوصی ہدایت پرکیاگیا۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ علمی برادری کا فرض ہے کہ کشمیریوں کے لئے آواز اٹھائیں اور انڈیا پر دباؤ ڈالے کہ کرفیو اور ظلم بربریت کا خاتمہ کرکے اقوام متحدہ کے مطابق حق خود اردیت دیا جائے۔

Advertisement

وزیر خارجہ سے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر کی ملاقات

شاہ محمود قریشی نے جنرل سیکٹری سے یہ بھی  کہا کہ مشرق وسطی اور مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر سخت تشویش ہے، اسی لاکھ کشمیریوں کو پانچ اگست سے آج تک کرفیو اور شدید بربریت کا سامنا ہے ۔

وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل پرزوردیاہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم وستم رکوانے کے لئے اپنا کردار ادا کرے۔

سیکرٹری جنرل انتونیوگوتریز سے پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی ہونے والی اس ملاقات میں یواین او میں پاکستان کے سفیر منیر اکرم بھی موجود تھے ۔

دریں اثنا وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے اقوام متحدہ میں بھی بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ کشمیریوں کو ظلم و بربریت کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، اقوام متحدہ اور عالمی برادری معصوم کشمیریوں کو بھارتی جبرواستبداد سے نجات دلانے کے لئے نتیجہ خیز اقدام اٹھائے۔

وزیرخارجہ نے کہا کہ ذرائع ابلاغ پر مکمل پابندی اور مواصلات کے بلیک آؤٹ کے ذریعے حقائق کو دنیا کی نظروں سے اوجھل رکھنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

Advertisement

مشرق وسطی میں جاری کشیدگی کے حوالے سے وزیرخارجہ نے کہا کہ خطہ کسی نئی محاذآرائی کا متحمل نہیں ہو سکتا جبکہ پاکستان مشرق وسطی کے بحران میں فریق نہیں بنے گا۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ خطے میں قیام امن کیلئے پاکستان اپنا متحرک اور مثبت کردار ادا کرنے کے لئے پر عزم ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


1 کومنٹس اس آرٹیکل پر
Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاک بھارت مصافحہ تنازع پر حارث رؤف کا بیان سامنے آگیا
کوئی منی بجٹ نہیں آئے گا، چیئرمین ایف بی آر
بیلا حدید آخر کس مرض میں مبتلا ہیں؟ اسپتال سے تصاویر وائرل
بھارتی فوج اور غیرقانونی افغان باشندے پاکستان میں دہشتگردانہ کارروائیوں میں ملوث ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر
جائزہ مذاکرات ؛ وزیراعظم نے آئی ایم ایف سے زیادہ سے زیادہ ریلیف لینے کی ہدایت کردی
مریم نواز نے سیلاب متاثرین کے نقصان کا ازالہ کرنے کیلئے اہم فیصلے کرلیے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر