پاکستان خطے میں امن واستحکام کو فروغ دینے کے لئے پرعزم ہے، وزیرخارجہ

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان خطے میں امن واستحکام کو فروغ دینے کے لئے پرعزم ہے۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹ پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر ایران، سعودیہ، عمان، امریکا اور قطر کا دورہ کیا۔
Visited Iran, Saudi Arabia, Oman, U.S. & Qatar on Prime Minister @ImranKhanPTI's directive. Had constructive engagement with counterparts on efforts to defuse tensions & promote peace in ME. Pakistan’s message I took to all; We stand for peace and stability in the region.
— Shah Mahmood Qureshi (@SMQureshiPTI) January 19, 2020
اپنے پیغام میں وزیرخارجہ نے کہا کہ دورہ کے دوران مشرق وسطیٰ میں کشیدگی میں کمی کیلئے ہم منصبوں سے تعمیری گفتگو ہوئی جبکہ خطے میں امن کو فروغ دینے کے لئے اپنے ہم منصبوں سے تعمیری بات چیت کی۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ نیویارک میں اقوام متحدہ سیکرٹری جنرل کیساتھ ملاقات میں تنازعہ جموں و کشمیر کا معاملہ اٹھایا اور بھارت کے زیر تسلط کشمیریوں کی مشکلات سے آگاہ کیا اور متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریز کے ساتھ بات چیت میں کشمیریوں کو درپیش مشکلات کی طرف بین الاقوامی برادری کی مسلسل توجہ کی اہمیت پر زور دیا۔
وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے تنازعہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیریوں کی خواہشات اور امنگوں کے مطابق حل کرنے پر بھی زور دیا۔
شاہ محمود قریشی کے وزیراعظم کی ہدایت پر مختلف ممالک سے رابطے
واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میںخطے مین امن واستحکام کے لئے وزیر خارجہ کو فوری طور پر ایران، سعودی عرب اور امریکہ کے دوروں کی ہدایت کی تھی۔
ایک ویڈیو بیان میں شاہ محمود قریشی نے کہا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان نے مجھے خصوصی ہدایت کی ہے کہ میں امن کی ہماری خواہش کو آگے بڑھانے کے لیے اور معاملات کو سلجھانے کیلئے ایران ،سعودی عرب اور امریکہ کا دورہ کروں اور میں اس کا ارادہ رکھتا ہوں اور ہم نے روابط شروع کر دئے ہیں تاکہ خطے کو جنگ سے بچانے کیلئے اور قیام امن کیلئے پاکستان جو کردار ادا کر سکتا ہے وہ کیا جائے۔
شاہ محمود قریشی نے یہ بھی کہا تھا کہ پاکستان کی کوشش رہی ہے اور کوشش ہے کہ ہم معاملات کو سلجھائیں کیونکہ کہ یہ کشیدگی نہ صرف ہمارے بلکہ پورے خطے کے مفاد میں نہیں جبکہ ہم سمجھتے ہیں کہ یہ خطہ مزید کسی جنگ کا متحمل نہیں ہو سکتا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News