پاکستان دنیا بھر کے مظلوم عوام کے حقوق کے لیے آواز اٹھاتا رہے گا، وزیرخارجہ
وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان دنیا کے مظلوم عوام کو حقوق دلانے کے لئے اپنی آواز اٹھاتا رہے گا ۔
تفصیلات کے مطابق ملتان میں عالمی تنظیم العارفین کے زیر اہتمام قاسم باغ سٹیڈیم میں سالانہ میلاد مصطفی ﷺو حق باہو کانفرنس سے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیغمبر اسلامﷺ کی آفاقی تعلیمات پر عمل کرتے ہوئے اسلام کے مثبت انداز ِ فکر کو اجاگر کرنا ‘ دور حاضر کا بنیادی تقاضا ہے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اس وقت مختلف اطراف سے اسلام کے خلاف سازشیں کی جارہی ہیں، منظم منصوبے کے تحت دہشت گردی کو مسلمانو ں کے ساتھ جوڑا جارہا ہے۔
وزیرخارجہ نے یہ بھی کہا کہ ہندوستان کا حالیہ سٹیزن ترمیمی ایکٹ مسلمانوں کے خلاف تعصب اور نفرت کی بدترین مثال ہے جبکہ ایکٹ کو ہندوستان کی 11ریاستوں نے تسلیم کرنے سے انکار کردیا،عوام سراپا احتجاج ہیں۔
شاہ محمود قریشی کا لائن آف کنٹرول کی صورتحال پر اظہار تشویش
شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کیا جارہا ہے، گزشتہ پانچ ماہ سے کشمیری عوام محاصرے میں ہیں ۔
وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ کشمیریوں کو مذہبی آزادی سمیت تمام بنیادی انسانی حقوق سے یکسر محروم کر دیا گیا ہے، ضرورت اس امر کی ہے کہ مسلم امہ یکجا اور متحد ہو کر ان سازشوں اور فتنوں کا مقابلہ کرے۔
یاد رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بدترین لاک ڈاؤن جاری ہے ، کشمیری عوام تین ماہ سے زائد عرصے سے قیدیوں کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔
وادی مقبوضہ کشمیر کی سڑکیں سنسان، دکانیں بند، کاروباری مراکز پر تالے پڑے ہیں، مسلسل کرفیو کے باعث کاروبار زندگی درہم برہم، گلیوں اورسڑکوں پر بھارتی فوج کا گشت، گھروں کے باہر بھی فوجی تعینات، گھروں میں محصورافراد کو اپنے رشتہ داروں کے جنازے تک پڑھنے کی بھی اجازت نہیں،اسکول بند ہیں، اسپتالوں میں ڈاکٹرز کا پہنچنا دشوار ہوگیا، طبی امداد نہ ملنے سے مریضوں کی زندگیاں بھی داؤ پر لگ گئیں، ہر روز سات سے آٹھ افراد کو دل کا دورہ پڑرہا ہے لیکن علاج معالجے کی کوئی سہولت میسرنہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق وادی میں کرفیو کے باعث مالی اعتبار سے 3 ہزار 900 کروڑسے زائد کا نقصان ہو چکا ہے، وادی میں کھانا میسر ہے اور نہ ہی دوائیں، سرینگر اسپتال انتظامیہ کے مطابق کرفیو کے باعث روزانہ متعدد مریض لقمہ اجل بن جاتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
