بھارت کے ایک شہر سکندر آباد میں 24 سالہ نوکری کی خواہش مند لڑکی کو نشہ آور مشروب پلا کر 42 سالہ شخص ن مبینہ طور پر ریپ کردیا۔
انڈیا کے اخبار ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق لڑکی کا تعلق مہاراشٹر سے ہے جو نوکری کی تلاش میں سکندر آباد آئی تھی۔
42 سالہ اسٹیٹ ایجنٹ پر الزام ہے کہ اس نے لڑکی کو نوکری کا جھانسہ دے کر مہاراشٹر سے سکندرآباد بلوایا جس کے بعد ایک لانج میں اس کا ریپ کردیا۔
متاثرہ لڑکی کی جانب سے پولیس میں شکایت درج کروائی گئی ہے جس کے بعد اس اسٹیٹ ایجنٹ اور اس کے ڈرائیور کو گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس رپورٹ کے مطابق 24 سالہ لڑکی نوکری کی تلاش میں 18 جنوری کو سکندرآباد پہنچی۔
لڑکی نے پولیس کو بتایا کہ اس اسٹیٹ ایجنٹ اور اس کے ڈرائیور نے انہیں لاجز سے لیا اور بعد میں انہیں ایک نشہ آورچیز پلائی گئی اور واپس لاجز میں لے آئے۔
پولیس رپورٹ کے مطابق اسٹیٹ ایجنٹ نے لڑکی کے ساتھ نشے کی حالت میں ریپ کیا۔
پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے اسٹیٹ ایجنٹ اور ڈرائیور دونوں کو گرفتار کرلیا گیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News