
لاہورمیں موچی گیٹ کے قریب چمڑے کے گودام میں آگ لگ گئی ہے، آگ لگنے سے 4 افراد جاں بحق، جب کہ 21 زخمی ہوگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات لاہور کے موچی گیٹ کے قریب چمڑے کے گودام میں شارٹ سرکٹ کے باعث لگنے سے 4 افراد جھلس گئے، ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ آگ لگنے سے اکیس افراد زخمی ہوگئے ہیں جن میں سےمتعدد کی حالت تشویش ناک ہے جنھیں آئی سی یو میں داخل کر دیا گیا ہے۔
جاں بحق افراد کی شناخت مالک،عبدالودود، خداداد اور فیروز خان کے ناموں سے ہوئی ہے۔
ریسکیو ذرائع کاکہناہے کہ آگ پرکافی حد تک قابوپالیاگیاہے جبکہ کولنگ کا عمل جاری ہے۔
ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ موچی گیٹ کے قریب چمڑے کے گودام میں لگی آگ پر کئی گھنٹے کی کوشش کے بعد قابو پا لیا گیا ہے، ریسکیو 1122 کی 5 گاڑیوں نے آگ پر قابو پانے میں حصہ لیا، گودام میں دھواں بھرنے سے دو درجن کے قریب لوگ شدید متاثر ہوئے، جنھیں طبی امداد کے فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔
اطلاعات کےمطابق آگ لاہور کے علاقے گوالمنڈی موچی گیٹ لیدرگودام کی پہلی منزل پرلگی تھی۔
دوسری جانب کراچی کے علاقے کورنگی میں لیبر کالونی میں واقع گتے کی فیکٹری میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے دیکھتے گتے کے بوروں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا فائر بریگیڈ نے بروقت موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا۔فیکڑی مالکان کے مطابق آگ لگنے کی وجوہات پتہ نہ چل سکیں۔
آگ کے باعث لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا جبکہ فائربریگیڈ حکام کے مطابق آگ لگنے کی وجوہات اور نقصان کا تخمینہ بعد میں لگایا جائیگا۔
نیو کراچی انڈہ موڑ میں واقع کباڑ گودام میں لگنے والی آگ نے گودام میں موجود ٹھیلے جلا کر خاک کر ڈالے۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر فائر بریگیڈ کی دو گاڑیوں نے آدھے گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News