Advertisement
Advertisement
Advertisement

ٹویٹر نے فیس بک کا مشہور زمانہ فیچر نقل کرلیا

Now Reading:

ٹویٹر نے فیس بک کا مشہور زمانہ فیچر نقل کرلیا
ٹویٹر

ٹویٹر نے فیس بک کا مشہور زمانہ فیچر نقل کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق فیس بک ایموجی ری ایکشنز فیچراب ٹوئٹر میں بھی متعارف کروا دیا گیا ہے۔

ری ایکشنز فیچرکے لیے ڈائریکٹ میسجز میں چیٹ ونڈو میں ہارٹ پلس کا بٹن کا اضافہ کیا گیا ہے جس پر کلک کرنے پر صارفین کے سامنے 7 ایموجی ری ایکشنز کا مینیو پوپ اپ ونڈو میں کھل جاتا ہے۔

ٹویٹر

یاد رہے ایمی ری ایکشنز کو ٹیکسٹ یا میڈیا میسجز میں ایڈ کیا جاسکتا ہے۔

Advertisement

ان ایموجیز میں کرائی، لول، سرپرائز، سیڈ، ہارٹ، فلیم، تھمب اپ اور تھمب ڈاﺅن شامل ہیں۔

6 ماہ سے غیر حاضر ٹوئٹر صارفین کے اکاونٹس ہوں گے ڈیلیٹ

دلچسپ بات یہ کے اب  ٹوئٹر صارفین اسمائیلی فیس کی بجائے ٹوئٹر ہارٹ کو استعمال کرسکیں گے۔

ٹوئٹر نے یہ فیچر کافی تاخیر سے متعارف کرایا ہے حالانکہ ایپل کے آئی میسج اور فیس بک میسنجر میں ایموجی ری ایکشنز کافی عرصے سے موجود ہیں۔

واضح رہے کہ یہ فیچر جمعرات سے ڈیسک ٹاپ، اینڈرائیڈ اور آئی او ایس ورژنز میں متعارف ہونا شروع ہوا ہے اور آئندہ چند روز تک تمام صارفین کو دستیاب ہوگا۔

گزشتہ ماہ قبل مائیکرو بلاگنگ کی ویب سائٹ  ٹوئٹرنےصارفین کوآئندہ ماہ 11 دسمبر تک کی مہلت دی تھی 6 ماہ سےغیرفعال اورجعلی اکاؤنٹس کو بند کرنے کا اعلان کردیا تھا۔

Advertisement

ٹویٹر کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں  کہا گیا تھا کہ جو اکاؤنٹس گزشتہ 6 ماہ سے زیر استعمال نہیں انہیں گیارہ دسمبر کے بعد بند کردیا جائے گا۔

انتظامیہ کی جانب سے وضاحت کی گئی تھی کہ وہ اکاؤنٹس جنہیں چھ مہینوں کے دوران ایک بار بھی لاگ ان نہیں کیا گیا یا جن اکاؤنٹس کے مالکان انتقال کرچکے انہیں پہلے مرحلے میں بند کیا جائے گا۔

اعلامیے کے مطابق صارفین کی پرائیوسی کے پیش نظر کمپنی نے یہ فیصلہ کیا تا کہ استعمال کنندگان کا اعترماد مزید بڑھایا جائے اور پلیٹ فارم کی اہمت کو اجاگر کیا جائے۔

ٹویٹر کے ترجمان کا کہنا تھا کہ مانیٹرنگ کے بعد جو آئی ڈیز گزشتہ 6 ماہ سے زیر استعمال نہیں انہیں ڈورمنٹ (غیرضروری) اکاؤنٹس کی فہرست میں شامل کرلیا گیاہے  اور 11 دسمبر کی رات 12 بجے سے انہیں بلاک کرنے کا سلسلہ شروع ہوجائے گا۔

انتظامیہ نے اعلان کیا تھا کہ سب سے پہلے امریکا سے تعلق رکھنے والے غیر متحرک اکاؤنٹس بند کیے جائیں گے اور نشاندہی کے علاوہ غیرضروری اکاؤنٹس رکھنے والے صارفین کو ایک سال کی مہلت دی جائے گی اور پھر جعلی اکاؤنٹس کو بند کردیا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


1 کومنٹس اس آرٹیکل پر
Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دنیا کی سب سے محفوظ موٹر سائیکل متعارف
پاکستان میں آج رات مکمل چاند گرہن کا دلکش نظارہ ہوگا
پاکستان کی لوکل موبائل فیکٹریز نے تاریخ رقم کر دی، ایک ماہ میں 36 لاکھ موبائلز تیار
اوپن اے آئی چیٹ جی پی ٹی نے اہم فیچرز متعارف کروا دیے
دل کی بیماریوں کی شناخت میں انقلاب؛ اے آئی اسٹیتھوسکوپ چند سیکنڈز میں نتیجہ دے گا
واٹس ایپ کا نیا فیچر؛ اب نمبر کے بغیر بھی چیٹ ممکن ہوگی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر