Advertisement
Advertisement
Advertisement

حیدرآباد میں گیس لیکج کے باعث دم گھٹنے سے 4 افراد جاں بحق

Now Reading:

حیدرآباد میں گیس لیکج کے باعث دم گھٹنے سے 4 افراد جاں بحق
حیدرآباد

حیدرآباد میں گھر میں گیس بھرنے سے دم گھٹنے کے نتیجے  2 بچوں سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق صوبہ سندھ کے شہر حیدرآباد کے علاقے لطیف آباد 12 میں گھر میں گیس لیکیج سے ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق ہوگئے، جاں بحق افراد میں میاں بیوی اور 2 بچے شامل ہیں۔

پولیس حکام کے مطابق لواحقین نے صبح اہل خانہ کے نہ اٹھنے پر کمرے کا دروازہ توڑا تو کمرے میں دھواں بھرا ہوا تھا، اس افسوسناک واقعہ میں جاں بحق افراد میں محمد وقاص سید اور ان کی اہلیہ شبانہ جب کہ 6 سالہ بیٹی وانیہ اور 2 سالہ بیٹا مہراب شامل ہیں۔

پولیس حکام نے بتایا کہ واقعے میں جاں بحق ہونے والے چاروں افراد کی لاشوں کو بھٹائی اسپتال لایا گیا ہے جہاں ان کا پوسٹ مارٹم کیا جا رہا ہے۔

کوئٹہ میں گیس لیکج کے باعث دم گھٹنے سے 5 افراد جاں بحق

Advertisement

واضح رہے کہ گزشتہ روز کوئٹہ میں بھی ارباب کرم خان روڈ پر گھر میں گیس لیکج کے باعث دم گھٹنے سے 5 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ کوئٹہ میں ارباب کرم خان روڈ پر گھر میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے گیس لیکج کے نتیجے میں میاں بیوی اور تین بچے جاں بحق ہوگئے ۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا تھا کہ حادثے میں جاں بحق ایک شخص کی شناخت نوید احمد کے نام سے ہوئی ہے، نوید احمد سبزل روڈ پر فلیٹ میں خاندان کے ہمراہ رہائش پذیر تھا۔

ریسکیو ذرائع کا  یہ بھی کہنا تھا کہ جاں بحق ہونیوالے افراد کی لاشیں سول اسپتال منتقل کی جارہی ہیں، جنہیں ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردیا جائے گا جب کہ واقعے کی  مزید تحقیقات جاری ہے

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اگلے ہفتے آئینی ترمیم کی کوئی شکل نکل آئے گی ، خواجہ آصف
پاکستان میں پہلی بار گوگل اور ٹیک ویلی کی شراکت سے کروم بوک اسمبلی لائن کا آغاز
زہران ممدانی کی جیت؛ اسرائیل نے تمام یہودیوں کو نیویارک سے واپس بلالیا
دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر مرمتی کام شروع کر دیا گیا ، ترجمان واٹر بورڈ
امریکا، کارگو طیارہ عمارتوں پر گر کر تباہ، عملے کے تین افراد سمیت 9 ہلاک
میکسیکن حسینہ فاطمہ بوش کی توہین پر عالمی حسیناؤں کا احتجاج ، تقریب کا اجتماعی واک آؤٹ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر