Advertisement
Advertisement
Advertisement

مجھے خود کو بڑی اسکرین پر دیکھنے کا  کوئی شوق نہیں، عائزہ خان

Now Reading:

مجھے خود کو بڑی اسکرین پر دیکھنے کا  کوئی شوق نہیں، عائزہ خان
عائزہ خان

اداکارہ عائزہ خان نے فلموں میں کام کرنے کے حوالے سے کہا ہے کہ نہیں مجھے فلم نہیں کرنی اور نہ مجھے خود کو بڑی اسکرین پر دیکھنے کا شوق ہے میں چھوٹی اسکرین پر بہت خوش ہوں۔

تفصیلات کے مطابق حال ہی میں ایک تقریب کےدوران جب عائزہ خان سے فلموں میں کام کرنے کے حوالے سے پوچھا گیا جس پر ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے کبھی فلموں میں کام کرنے کے بارے میں نہیں سوچا اور نہ ہی یہ سوچا ہے کہ وہ کس اداکار کے ساتھ فلموں میں کام کریں گی۔

تقریب میں موجود ڈراماسیریل ’’میرے پاس تم ہو‘‘ کے ہدایت کار ندیم بیگ نے عائزہ خان کی بات پر کہا کہ ایک بار انہوں نے عائزہ سے اس بارے میں سوال کیا تھا کہ اب تمہیں فلم کرنی ہے جس پر عائزہ نے کہا تھا کہ نہیں مجھے فلم نہیں کرنی اور نہ مجھے خود کو بڑی اسکرین پر دیکھنے کا شوق ہے میں چھوٹی اسکرین پر بہت خوش ہوں۔

پاکستان کے مقبول ترین ڈرامے ’’میرے پاس تم ہو‘‘ کی مرکزی اداکارہ عائزہ خان کے مداح اب انہیں بڑی اسکرین پر دیکھنے کے منتظر ہیں جب کہ ٹی وی سے شہرت حاصل کرنے والے تقریباً ہر اداکار کی اگلی منزل بڑی اسکرین ہی ہوتی ہے لیکن عائزہ خان اس کے برعکس سوچتی ہیں۔

پاکستانی ڈرامہ میرے پاس تم ہو اب سنیما گھر کی زینت بنے گا

Advertisement

واضح رہے کہ پاکستانی ڈرامہ سیریل ’میرے پاس تم ہو‘ کی آخری ڈبل قسط ملک بھر کے بڑے سنیماؤں میں دکھائی جائے گی۔

یاد رہے مقبول ترین اور سب کا پسندیدہ ڈرامہ میرے پاس تم ہو اپنے اختتام کی جانب گامزن ہے۔

ڈرامہ سیریل میرے پاس تم ہو کی آخری قسط دیکھنے کے لیے سب بے تاب ہیں، ڈرامے کی آخری قسط کو گرینڈ فنالے طور پر پیش کیا جائے گا جبکہ  آخری قسط کا دورانیہ دو گھنٹے ہے۔

ڈرامہ میں اہم کردار ہمایوں سعید، عائزہ خان، عدنان صدیقی نے ادا کیا جسے لوگوں نے بہت مسند کیا اور ان کی بہترین اداکاری کو سراہا بھی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
رواں مالی سال کے ترقیاتی فنڈز میں 300 ارب روپے کی کٹوتی کی تجویز
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
’’کراچی میں روڈ نہیں، صرف چالان ہیں، فیصلہ واپس نہ لیا گیا تو احتجاج ہوگا‘‘
افغانستان کے ہندوکش خطے میں 6.3 شدت کا زلزلہ؛ 20 افراد جاں بحق، 180 زخمی
غزہ جنگ بندی پر عملدرآمد کیلئے ترکیہ میں اہم اجلاس، اسحاق ڈار کی شرکت متوقع
پاکستان غزہ جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد کیلئے واضح موقف پیش کرے گا، دفترخارجہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر