پاکستان کی حالیہ تاریخ کا مقبول ترین ڈراما ’ میرے پاس تم ‘ ہو بالاخر اختتام پذیر ہوچکا ہے اور اس کے ساتھ ہی ڈرامے کے تمام کردار اپنی اچھائیوں اور برائیوں کے ساتھ ناظرین کے ذہنوں میں نقش ہوچکے ہیں۔
اس ڈرامے کی مقبولیت کا یہ حال ہے کہ پاکستان میں شاید ہی کوئی گھر ایسا ہو جہاں اس ڈرامے کا ذکر نہ چل رہا ہو۔ صرف گھرو ں میں نہیں بلکہ ٹویٹر پر بھی آج کا ٹاپ ٹرینڈ یہی ڈراما رہا ہے۔
میرے پاس تم ہو میں اداکاروں اور اس ڈرامے کی اسٹوری نے لوگوں پر ایک سحر طاری کر دیا ہے۔ جاندار کہانی کاسٹ کی شاندار اداکاری کی وجہ سے اس ڈرامے کی ہر قسط سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ بنتی رہی ہے۔
ڈرامے کے اختتام پر دیکھا گیا کہ مہوش سے ملاقات کے لیے گیا ، جہاں گفتگو کرتے کرتے دانش کو دل کا دورہ پڑا، جہاں اسپتال میں اپنے بیٹے رومی سے باتیں کرتے ہوئے مہوش کی بے وفائی کے صدمے سے نڈھال دانش بالاخر اس دنیا سے گزر جاتاہے۔
یاد رہے کہ اس ڈرامے میں اہم کردار نبھانے والے عدنان صدیقی نے ایک انٹرویو میں ڈرامے کی آخری قسط کے حوالے سے انکشاف کئے تھے۔
ایک ویڈیو انٹرویو میں عدنان صدیقی کا کہنا تھا کہ ‘آخری قسط میں ایک سین آتا ہے جس میں وہ اپنے والد کی بات کررہا ہے، میں اس سین کو دیکھ کر رو پڑا، یقیناً اسے اپنے والد یاد آگئے ہوں گے، مجھے بھی اپنے والد یاد آگئے تھے۔‘
عدنان صدیقی نےہمایوں سعید کے کردار نبھانے کے منفرد انداز کی پذیرائی کرتے ہوئے کہاکہ ‘جس طرح سےانہوں نے اپنے والد کا ذکر کیا، ہمایوں نے بہترین انداز میں یہ سین نبھایا‘۔
عدنان صدیقی نےانٹرویو میں یہ بھی کہا کہ انہیں اس ڈرامے میں منفی کردار نبھانے کے لیے کافی گالیاں سننی بھی پڑ رہی ہیں تاہم وہ خوش ہیں کہ لوگوں کو ان کی اداکاری پسند آئی۔
کچھ عرصہ قبل اداکارہ حرا مانی نےبھی ایک انٹرویو میں یہ بھی انکشاف کیا تھا کہ اس ڈرامے کے آگے جاکر دو قتل بھی ہوں گے۔
واضح رہے کہ ڈرامہ نگار خلیل الرحمن قمر کی اس کہانی ’میرے پاس تم ہو‘ میں عورت کو ایک ایسے کردار کے طور پر پیش کیا گیا ہےجو دولت کی خاطر اپنے شوہر سے بے وفائی کر لیتی ہے۔
اس ڈرامے کو جہاں مردوں کی جانب سے خوب پذیرائی مل رہی ہے وہیں خواتین نے عورت کے کردار کو انتہائی منفی دکھانے پر خلیل الرحمن قمر کو تنقید کا نشانہ بھی بنا رہے ہیں۔
دوسری طرف خلیل الرحمن قمر کا یہ پہلا ایسا ڈرامہ نہیں ہے جس میں خواتین کو ایسے کردار میں دکھایا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ان کے دیگر ڈراموں’ذرا یاد کر‘ اور ’تو دل کا کیا ہوا‘ میں بھی نظر آیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
