Advertisement
Advertisement
Advertisement

امریکی صدر کا بیان ، سونے کی قیمت میں ناقابلِ یقین کمی

Now Reading:

امریکی صدر کا بیان ، سونے کی قیمت میں ناقابلِ یقین کمی
سونے

سونے کی قیمتیں مسلسل عدم استحکام کا شکارہیں ، گزشتہ دنوں تاریخ ساز اضافے کے بعد ایک پھرحیرت انگیز کمی آئی ہے، ملک بھرمیں فی تولہ سونے کی قیمت میں 2400 روپے کم ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایران امریکہ کشیدگی کے باعث سونا بلند سطح پر پہنچ گیا تھا لیکن امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے گزشتہ روز کے بیان کے بعد ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں نا قابلِ یقین کمی ہوئی ہے۔

چئیرمین جیولرز ایسوسی ایشن محمد ارشد نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 2400 روپے کی کمی کے بعد سونا 90400 روپے ہوگیا جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت  2057 روپے کمی کے بعد 77503 روپے ہوگئی ہے۔

   چئیرمین جیولرز ایسوسی ایشن محمد ارشد نے مزید کہا عالمی مارکیٹ میں سونا 34 ڈالر کمی کے بعد سونا 1548 ڈالر فی اونس کی سطح پر پہنچ گیا ہے ۔

واضح رہے اس سے قبل ایران امریکہ کشیدگی کے باعث سونا بلند سطح پر پہنچ گیا تھا ، ملک بھرمیں فی تولہ سونے کی قیمت میں 2600 روپے ہوشربا اضافہ ہوگیا تھا۔

Advertisement

سونےاور تیل کی قیمتوں پر ریکارڈ اضافہ

چئیرمین جیولرز ایسوسی ایشن محمد ارشد نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ پاکستان میں سونے کی قیمت میں ریکارڈ اضافہ کے بعد فی تولہ سونا 93 ہزار 400 کی تاریخی بلند سطح پر پہنچ گیا جبکہ دس گرام سونا 2230 روپے اضافے کے بعد 80075 روپے کا ہوگیا تھا۔

 چئیرمین جیولرزایسوسی ایشن محمد ارشد نے مزید کہا تھا کہ انٹرنیشنل مارکیٹ میں26 ڈالرز اضافے سے 1578 ڈالرز فی اونس کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔

یاد رہے کہ ایران امریکہ کشیدگی سے قبل بھی سالِ نو کےآغازکےساتھ ہی مقامی سطح پرسونے کی قیمتوں میں ریکارڈاضافہ ہوا تھا  ۔ فی تولہ سونے کی قیمت 90 ہزار 8 سو روپے اور دس گرام سونے کی قیمت 77 ہزار 8 سو 46 ہزار تک پہنچ گئی تھی۔

سالِ نوکےپہلےہفتےسونےکی قیمت میں ایک ہی دن میں 1 ہزار 150 روپےجبکہ 10 گرام سونےکی قیمت میں 986 روپےاضافہ ہوا تھا ۔

گزشتہ سال اگست میں فی تولہ سونےکی قیمت 90 ہزارایک سو 50 جبکہ دس گرام سونےکی قیمت 77 ہزار 2 سو 89 تک پہنچ  گئی تھی جبکہ عالمی سطح پرسونےکی قیمت ایک ہزار 5 سو46 ڈالرتک پہنچ گئی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
محسن نقوی قومی ٹیم کی حوصلہ افزائی کےلئے پریکٹس سیشن میں پہنچ گئے
ایشیاکپ سپر فور مرحلہ: بنگلہ دیش نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دیدی
میچ سے قبل بھارتی کپتان کا پاکستانی ٹیم سے متعلق ایک اور بیان سامنے آگیا
3 لاکھ 50 ہزار حج درخواست گزاروں کا ڈیٹا ڈارک ویب پر لیک
پاکستان میں کالے جادو پر قید اور بھاری جرمانے کی تجویز، نیا بل سینیٹ میں پیش
آئی اے ای اے نے پاکستان کے سول نیوکلیئر پروگرام کو تسلی بخش قرار دیدیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر